اَلْحق مباحثہ دہلی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 221 of 598

اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 221

روحانی خزائن جلدم ۲۲۱ الحق مباحثہ دہلی مراسلات نمبر (۱) مابین مولوی محمد بشیر صاحب اور مولوی سید محمد احسن صاحب مولوی محمد بشیر صاحب حامداً مصلياً مبسملا مکرم معظم بند و جناب مولوی محمد احسن صاحب دام مسجد کم السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ مورخہ ۲ / ربیع الثانی پہنچا۔ مشرف فرمایا مندرجہ پر آگاہی حاصل ہوئی چونکہ بحث حیات و وفات مسیح علیہ السلام کی مینی ادلہ شرعیہ پر ہے الہام کو اس میں کچھ وفل نہیں ہے۔ اور گو جناب مرزا صاحب کو الہام میں کیسا ہی ید طولی ہو لیکن خاکسار کے زعم میں علوم رسمیہ میں آپ کو ان پر ترجیح ہے اس لئے آپ کو میں احق بالمباحثہ جانتا ہوں ۔ علاوہ اس کے خاکسار کے اور آپ کے درمیان میں جو علاقہ محبت قبل اس کے کہ آپ جناب مرزا صاحب کے مسیح موعود ہونے کے معتقد ہوں مستحکم تھا وہ اظہر من الشمس ہے۔ گویا ہم دونوں مصداق اس شعر کا تھے۔ ۔ و کناکندماني جذيمة حقبة + من الدهر حتى قيل لن يتصدعا ۔ اور یہ محبت محض دینی تھی نہ دنیوی اور جب سے آپ جناب مرزا صاحب کے مسیح موعود ہونے کے معتقد ہوئے ہیں۔ جب سے ہم دونوں مصداق اس شعر کا ہیں - فلما تفرقنا كاني و مالكا + لطول اجتماع لم نبت ليلة معا