اَلْحق مباحثہ دہلی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 125 of 598

اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 125

روحانی خزائن جلد ۴ ۱۲۵ مباحثہ لدھیانہ ختم کر چکا ہوں اگر مولوی صاحب کو کسی بات کے ماننے میں کچھ عذر ہو تو علیحدہ طور پر اپنے رسالہ میں درج کریں اب ان تمہیدی امور میں زیادہ طول دینا ہرگز مناسب نہیں۔ ہاں اگر مولوی صاحب نفس دعویٰ میں جو میں نے کیا ہے بالمقابل دلائل پیش کرنے سے بحث کرنا چاہیں تو میں طیار ہوں اور اگر وہ خاص بخشیں جنگی درخواست اس تحریر میں کی گئی ہے پسند خاطر ہوں تو ان کیلئے بھی حاضر ہوں آب انشاء اللہ یہ کاغذات چھپ جائیں گے اور مولوی صاحب نے جس قدر تیز زبانی سے ناحق کو حق قرار دیا ہے پبلک کو اس پر رائے لگانے کیلئے موقعہ ملے گا۔ واخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمین۔ را تم خاکسار غلام احمد ۲۹ جولائی ۱۸۹۱ء کے لے یہ مضمون ۲۹ تاریخ کولکھا گیا تھا اور مولوی محمد حسین کو اطلاع دی گئی تھی مگر انہوں نے ۳۱ تاریخ پر مضمون کا سننا ملتوی کر دیا چنانچہ ۳۱ تاریخ کو سنایا گیا۔