آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 652 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 652

روحانی خزائن جلد ۵ آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ شامل کیا گیا تھا اندر من مراد آبادی اور لیکھرام پشاوری کو اس بات کی دعوت کی تھی کہ اگر وہ خواہشمند ہوں تو ان کی قضا و قدر کی نسبت بعض پیشگوئیاں شائع کی جائیں ۔ سو اس اشتہار کے بعد اندرمن نے تو اعراض کیا اور کچھ عرصہ کے بعد فوت ہو گیا ۔ لیکن لیکھرام نے بڑی دلیری سے ایک کارڈ اس عاجز کی طرف روانہ کیا کہ میری نسبت جو پیشگوئی چاہو شائع کر دو میری طرف سے اجازت ہے ۔ سو اس کی نسبت جب توجہ کی گئی تو اللہ جل شانہ کی طرف سے یہ الہام ہوا : ۔ عجل جسد له خوار۔ له نصب و عذاب یعنے یہ صرف ایک بے جان گوسالہ ہے جس کے اندر سے ایک مکر وہ آواز نکل رہی ہے ۔ اور اس کے لئے ان گستاخیوں اور بد زبانیوں کے عوض میں سزا اور رنج اور عذاب مقدر ہے جو ضرور اس کومل رہے گا ۔ اور اس کے بعد آج جو ۲۰ / فروری ۱۸۹۳ ء روز دوشنبہ ہے اس عذاب کا وقت معلوم کرنے کے لئے توجہ کی گئی تو خدا وند کریم نے مجھ پر ظاہر کیا کہ آج کی تاریخ سے جو ہیں فروری ۱۸۹۳ ء ہے ۔ چھ برس کے عرصہ تک یہ شخص اپنی بد زبانیوں کی سزا میں یعنے ان بے ادبیوں کی سزا میں جو اس شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں کی ہیں عذاب شدید میں مبتلا ہو جائے گا ۔ سواب میں اس پیشگوئی کو شائع کر کے تمام مسلمانوں اور آریوں اور عیسائیوں اور دیگر فرقوں پر ظاہر کرتا ہوں کہ اگر اس شخص پر چھ برس کے عرصہ