آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 105
روحانی خزائن جلد ۵ ۱۰۵ آئینہ کمالات اسلام حتى صعد به إلى السَّماءِ ۔ یعنی جبرائیل ہمیشہ حضرت مسیح علیہ السلام کے ساتھ ہی رہتا (۱۰۵) تھا ایک طرفہ العین بھی اُن سے جدا نہیں ہوتا تھا یہاں تک کہ ان کے ساتھ ہی آسمان پر گیا۔ اس جگہ دو باتیں نہایت قابلِ افسوس ناظرین کی توجہ کے لائق ہیں۔ (۱) اول یہ کہ ان مولویوں کا تو یہ اعتقاد تھا کہ جبرائیل وحی لے کر آسمان سے نبیوں پر وقتا فوقتا نازل ہوتا تھا اور تبلیغ وحی کر کے پھر بلا توقف آسمان پر چلا جاتا تھا۔ اب مخالف اس عقیدہ کے حضرت عیسی کی نسبت ایک نیا عقیدہ تراشا گیا اور وہ یہ کہ حضرت عیسی کی وحی کے لئے جبرائیل آسمان پر نہیں جاتا تھا بلکہ وحی خود بخود آسمان سے گر پڑتی تھی اور جبرائیل ایک طرفہ العین کے لئے بھی حضرت عیسیٰ سے جدا نہیں ہوتا تھا۔ اُسی دن آسمان کا منہ جبرائیل نے بھی دیکھا جب حضرت عیسی آسمان پر تشریف لے گئے بقيه حاشيه شِهَابًا رَّصَدًا ل سورة الجن الحجز و نمبر ۲۹ ۔ یعنی ہم نے آسمان کو ٹولا تو اُس کو چوکیداروں سے یعنی فرشتوں سے اور شعلوں سے بھرا ہوا پایا اور ہم پہلے اِس سے امور غیبیہ کے سننے کے لئے آسمان میں گھات میں بیٹھا کرتے تھے اور اب جب ہم سننا چاہتے ہیں تو گھات میں ایک شعلے کو پاتے ہیں جو ہم پر گرتا ہے۔ ان آیات کی تائید میں کثرت سے احادیث پائی جاتی ہیں ۔ بخاری مسلم ابو داؤد ترمذی ابن ماجہ وغیرہ سب اس قسم کی حدیثیں اپنی تالیفات میں لائے ہیں کہ شہب کا گرنا شیاطین کے رد کرنے کے لئے ہوتا ہے اور امام احمد ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ شہب جاہلیت کے زمانہ میں بھی گرتے تھے لیکن ان کی کثرت اور غلظت بعثت کے وقت میں ہوئی چنا نچہ تفسیر ابن کثیر میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت جب کثرت سے شہب گرے تو اہل طائف بہت ہی ڈر گئے اور کہنے لگے کہ شاید آسمان کے لوگوں میں تہلکہ پڑ گیا حال کے مولویوں کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی کے ساتھ تیس برس تک برابر دن رات جبرائیل رہا کبھی اس عرصہ میں اُن سے جدا نہیں ہوا اور کہتے ہیں کہ یہ اعلی درجہ کی فضیلت حضرت عیسی کو دی گئی ہے اور کوئی نبی اس میں شریک نہیں یہاں تک کہ ہمارے نبی صلم بھی اس فضیلت سے نعوذ باللہ محروم ہیں۔ الجن : ١٠٩