احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟ — Page 554
جو مصیبتیں اور مشکلات ہمارے سیدومولیٰ آنحضرت ؐ کی راہ میں آئیں اس کی نظیر انبیاء علیھم السلام کے سلسلہ میں کسی کے لئے نہیں پائی جاتی ۲۸۰ قریش نے آپ ؐ کو ردّ کیا اور مکہ سے نکال دیا مگر وہی جو ردّ کیا گیا تھا انکا پیشوا اور سردار بنایا گیا ۲۰۰ انجیل برنباس میں آپ ؐ کی واضح پیشگوئی تھی ۳۴۱ آپ کی نبوت پر بڑی دلیل کہ ظلمت بھری دنیا میں آئے اور جب انتقال کیا تو لاکھوں انسان توحید اختیار کرچکے تھے ۲۰۶ ہم اس خدا کو سچا خدا جانتے ہیں جس نے مکہ کے ایک غریب و بے کس کو اپنا نبی بناکراپنی قدرت اور غلبہ کا جلوہ اسی زمانہ میں تمام جہاں کو دکھا دیا ۳۵۳ اگر کوئی نبی زندہ ہے تو وہ ہمارے نبی کریم ؐ ہی ہیں ۴۶۸ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر آنحضرت ؐ زندہ رہتے تو ایک فرد بھی کافر نہ رہتا ۲۶۴ اگر آنحضرت ؐ اب تک زندہ رہتے تو ہرج نہ تھا ۲۶۱ اللہ نے وعدہ فرمایا تھا کہ آنحضرت ؐ اپنے زمانہ نبوت کے اول اور آخر کے لحاظ سے حضرت موسیٰ کے مشابہ ہوں گے ۲۱۲ اللہ تعالیٰ نے آپ ؐ کو مثیل موسیٰ ٹھہرایا ہے ۱۲ آپ ؐ کی حضرت موسیٰ سے مشابہتیں ۳۰ وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نورسارا نام اس کا ہے محمد دلبر میرا یہی ہے ۴۵۶ ختم نبوت و فیضان نبوت آپؐ کے برکات و فیوض کا سلسلہ لاانتہا اور غیر منقطع ہے ۴۶۹ اب بجز محمدی نبوت کے سب نبوتیں بند ہیں شریعت والا نبی کوئی نہیں آسکتا ۴۱۲ نبوت تشریعی کا دروازہ بعد آنحضرت ؐ کے بالکل مسدود ہے ۲۷۹،۳۱۱ح شریعت آنحضرت ؐ پر ختم ہے آپ ؐ کے بعد کسی نبی پر نبی کے لفظ کا اطلاق بھی جائز نہیں جب تک اس کو امتی نہ کہا جائے ۴۰۱ح نبوت کے آئندہ فیض سے انکار میں آنحضرت ؐ کی سراسر مذمت اور منقصت ہے ۳۸۸ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس نبی ؐ کی کامل پیروی سے ایک شخص عیسیٰ سے بھی بڑھ کرہوتا ہے ۳۵۴ تمام شرف مجھے صرف ایک نبی کی پیروی سے ملا ہے جس کے مدارج اور مراتب سے دنیا بے خبر ہے یعنی سیدنا حضرت محمد مصطفی ؐ ۳۵۴ مولوی ہمارے سیدومولیٰ افضل الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتے ہیں جبکہ کہتے ہیں کہ اس امت میں عیسیٰ بن مریم کامثیل نہیں آسکتا ۳۸۱ح آپ ؐ کاروحانی فیضان قیامت تک جاری ہے۔آپ کے سایہ میں پرورش پانا ایک ادنیٰ انسان کو مسیح بناسکتا ہے جیسا کہ اس نے اس عاجز کو بنایا ۳۸۹ قرآن شریف کی حفاظت اور تجدید دین کے لئے ہر صدی پر مجدد آنے کی حدیث سے اور کیا آپ کی برکات اور تاثیرات سے جواب تک جاتی ہیں آپ ؐ کی حیات ثابت نہیں ہوتی ہے ۴۷۳ ایک عظیم الشان معجزہ آنحضرت ؐ کا یہ کہ تمام نبیوں کی وحی منقطع ہوگئی اور معجزات نابود ہوگئے مگر آپ ؐ کی وحی اور معجزات منقطع نہیں ہوئے اس وجہ سے اسلام زندہ مذہب ہے ۳۵۱ معجزات وتائیدات ہمارے سیدومولیٰ آنحضرت ؐ سے تین ہزار سے زیادہ معجزات ظاہر ہوئے ہیں اور پیشگوئیوں کا تو شمار نہیں ۳۵۰ آپ کی نسبت قرآن شریف میں یعصمک اللّٰہ کی بشارت ہے ۷۰ آپؐ نے بہائم کو انسان بنایا اور پھر باخدا انسان بنادیا ۲۰۶ آپ ؐ نے جو جماعت تیارکی وہ ایسی صادق اور وفادار تھی کہ اس نے آپ ؐ کی خاطر جانیں دے دیں ۴۷۰ آپؐ کی گرفتاری کیلئے شاہِ ایران نے سپاہی بھیجے تو آپ ؐ نے اللہ سے خبر پاکر فرمایا کہ آج رات میرے خدا نے تمہارے خداوند کو قتل کردیا ہے ۳۵۳