احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 519 of 597

احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟ — Page 519

ہے کہ اس پر ایمان لائے ۴۹۱ ہم اس خدا کو سچا خدا جانتے ہیں جس نے مکہ کے ایک غریب و بیکس کو اپنا نبی بناکر اپنی قدرت اور غلبہ کا جلوہ اسی زمانہ میں تمام جہاں کو دکھادیا ۳۵۳ اسلام ایک زندہ مذہب ہے اور اس کا خدا زندہ ہے وہ اب بھی سنتا اور بولتاہے ۳۵۱ اللہ کے وجود کا واقعی پتا دینے والاصرف قرآن شریف ہے جو صرف خداشناسی کی تاکید نہیں کرتا بلکہ آپ دکھلادیتا ہے اور کوئی کتاب نہیں جو اس پوشیدہ وجود کا پتہ دے ۳۵۲ اللہ تعالیٰ کی خوبیاں سورۃ الاخلاص میں ۱۵۴ محض خدا ہے جس کانام ہست ہے ۳۶۶ دنیا میں ایک قرآن ہی ہے جس نے خدا کی ذات اور صفات کو خدا کے قانون قدرت کے مطابق ظاہر فرمایا ہے جو خدا کے فعل سے دنیا میں پایا جاتا ہے ۳۴۹ح مسلمانوں کے لئے کس قدر خوشی کا مقام ہے کہ ان کا خدا ایسا خدا نہیں جس پر کوئی اعتراض یا حملہ ہوسکے ۲۸۹ ہمارا خدا وہ خدا ہے جو اب بھی زندہ ہے جیسا کہ پہلے زندہ تھا اور اب بھی بولتا ہے جیسا کہ وہ پہلے بولتا تھا۔۔۔اس کی تمام صفات ازلی ابدی ہیں ۳۰۹ وہ سب کچھ کرتا ہے اور کرسکتا ہے اور وہ واحد ہے اپنی ذات میں اور صفات میں اور افعال میں اور قدرتوں میں ۳۱۰،۳۱۱ اس غیب الغیب خدا پر کیونکر یقین حاصل ہوجب تک اس کی طرف سے اناالموجود کی آواز نہ سنی جاوے ۱۶۲ خدا تمام ملکوں کا ہے نہ صرف ایک ملک کا ۴۳۱ ہمارا خدا وعدوں کاسچا اوروفادار اور صادق خدا ہے ۳۰۶ صفات الہٰی تمام خوبیوں کے لحاظ سے واحد لاشریک ہے کوئی بھی اس میں نقص نہیں وہ مجمع ہے تمام صفات کاملہ کااور مظہر ہے تمام پاک قدرتوں کا ۱۵۲،۱۵۳ وہ مجمع ہے تمام صفات کاملہ کا اور مظہر ہے تمام محامد حقہ کا اورسرچشمہ ہے تمام خوبیوں کا اور جامع ہے تمام طاقتوں کا اور مبدا ہے تمام فیضوں کا ۳۱۰ یہ بات نہایت نامعقول اور خدائے عزوجل کے صفات کاملہ کے برخلاف ہے کہ دوزخ میں ڈالنے کے بعد ہمیشہ اس کے صفات قہریہ ہی جلوہ گر ہوتی رہیں اور کبھی صفت رحم اور عفو کی جوش نہ مارے ۳۶۹ وہ خدا جس نے اس دنیا کو پیدا کیا ہے بخیل نہیں بلکہ اس کے فیوض دائمی ہیں اس کے اسماء اورصفات کبھی معطل نہیں ہوسکتے ۳۸۰ جس طرح ستارے ہمیشہ نوبت بہ نوبت طلوع کرتے رہتے ہیں اسی طرح خدا کے صفات بھی طلوع کرتے رہتے ہیں کبھی صفات جلالیہ کبھی صفات جمالیہ ۳۶۹ اپنی صفات کے استعمال کرنے میں کسی مادہ کا محتاج نہیں ۲۰۵ خدا تعالیٰ کی صفات کو معطل کرنے والے سخت بدقسمت لوگ ہیں ۳۸۳ اللہ کی رحمتیں دو قسم کی ہیں (۱)جو بغیر سبقت عمل کسی عامل کے قدیم سے ظہورپذیر ہیں (۲)دوسری رحمت جو اعمال پرمترتب ہوتی ہے ۱۵۳ ہمیشہ کی زندگی بجز خدا تعالیٰ کے کسی کا حق نہیں ۳۶۵ حقیقی صفت خدا تعالیٰ کی محبت اور رحم ہے اور وہی ام الصفات ہے ۳۷۰ ہمارا عقیدہ جو قرآن نے سکھلایا کہ خدا ہمیشہ سے خالق ہے اگر چاہے تو کروڑوں مرتبہ زمین و آسمان کو فنا کر کے پھر ایسے ہی بنادے ۱۸۴ اللہ تعالیٰ روحوں کا پیدا کنندہ ہے انسانی روح کی فطرت میں اس کی شہادت موجود ہے ۳۶۴ اعتقاد جو قرآن شریف نے سکھایا ہے یہ ہے کہ جیسا کہ خدا نے ارواح کو پیدا کیا ہے ایسا ہی وہ انکے معدوم کرنے پر بھی قادر ہے ۳۷۲ح خدا کریم ورحیم ہے اورسزا دینے میں دھیما ہے ۴۳۰