احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 474 of 597

احمدی اور غیراحمدی میں کیا فرق ہے؟ — Page 474

روحانی خزائن جلد ۲۰ ۴۷۰ احمدی اور غیر احمدی میں کیا فرق ہے؟ فیض پاتی ہے اور آپ ہی سے تعلیم حاصل کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی محب بنتی ہے جیسا کہ فرمایا ہے۔ ان كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُخبكُمُ الله پس خدا تعالٰی کا پیار ظاہر ہے کہ اس امت کو کسی صدی میں خالی نہیں چھوڑتا اور یہی ایک امر ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات پر روشن دلیل ہے ۔ بالمقابل حضرت عیسی کی حیات ثابت نہیں ۔ اُن کی زندگی ہی میں ایسا فتنہ بر پا ہوا کہ کسی اور نبی کی زندگی میں وہ فتنہ نہیں ہوا ۔ اور یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو حضرت عیسی سے مطالبہ کرنا پڑا کہ ۔ وانت قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُتِيَ الهَيْنِ " یعنی کیا تو نے ہی کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو خدا بنالو۔ جو جماعت حضرت عیسی نے تیار کی وہ ایسی کمزور اور نا قابل اعتبار تھی کہ خود یہی عیسائی بھی اس کا اقرار کرتے ہیں۔ انجیل سے ثابت ہے کہ وہ بارہ شاگرد جو اُن کی خاص قوت قدسی اور تاثیر کا نمونہ تھے اُن میں سے ایک نے جس کا نام یہودا اسکر یوطی تھا اس نے تمہیں روپیہ پر اپنے آقا ومرشد کو بیچ دیا اور دوسرے نے جو سب سے اول نمبر پر ہے اور شاگر درشید کہلاتا تھا اور جس کے ہاتھ میں بہشت کی کنجیاں تھیں یعنی پطرس ۔ اس نے سامنے کھڑے ہو کر تین مرتبہ لعنت 1900 کی ۔ جب خود حضرت مسیح کی موجودگی میں ان کا اثر اور فیض اس قدر تھا اور اب انیس سو سال گذرنے کے بعد خود اندازہ کر لو کہ کیا باقی رہا ہو گا ۔ اس کے بالمقابل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو جماعت طیار کی تھی وہ ایسی صادق اور وفادار جماعت تھی کہ انہوں نے آپ کے لیے جانیں دے دیں، وطن چھوڑ دیئے ، عزیزوں اور رشتہ داروں کو چھوڑ دیا۔ غرض آپ کے لیے کسی چیز کی پروانہ کی ۔ یہ کیسی زبردست تا خیر تھی۔ اس تا ثیر کا بھی مخالفوں نے اقرار کیا ہے اور پھر آپ کی تاثیرات کا سلسلہ بند نہیں ہوا بلکہ اب تک وہ چلی جاتی ہیں۔ قرآن شریف کی تعلیم میں وہی اثر وہی برکات اب بھی موجود ہیں۔ اور پھر تا شیر کا ایک ال عمران: ۳۲ المائدة: ۱۱۷