رسالہ درود شریف — Page 65
ر ساله درود شریف عبْدِنَا فَأْتُوا بِشِفَاءٍ مِنْ مِثْلِهِ - یعنی اگر تمہیں اس نشان میں شک ہو۔جو ہم نے شفاد یکر دکھایا ہے تو تم اس کی نظیر پیش کرو۔نزول المسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۸۶) (۷) (۱۸ اپریل ۱۹۰۵ء) ” دیکھا کہ زور سے اللہ اکبر اللہ اکبر (ساری اذان کہہ رہا ہوں۔ایک اونچے درخت پر ایک آدمی بیٹھا ہے۔وہ بھی یہی کلمات بول رہا ہے۔اس کے بعد میں نے بہ آواز بلند درود شریف پڑھنا شروع کیا۔اور اس کے بعد وہ آدمی نیچے اتر آیا۔۔اور اس نے کہا۔کہ سید محمد علی شاہ آگئے ہیں۔اس کے بعد کیا دیکھتا ہوں کہ بڑے زور سے زلزلہ آیا ہے۔اور زمین اس طرح اڑ رہی ہے۔جس طرح روئی دھنی جاتی ہے" اخبار بدر ۲۰ اپریل ۱۹۰۵ء صفحه (۱۰) درود شریف کے الفاظ حضرت مسیح موعود کی وحی الہی میں (1) ” جس طرح خدا تعالیٰ نے مصائب سے نجات پانے کے لئے بعض اپنے نبیوں کو دعائیں سکھلائی تھیں۔مجھے بھی خدا نے الہام کر کے ایک دعا سکھلائی۔اور وہ یہ ہے:۔سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ اللَّهُمَّ صَلِ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدٍ تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۰۸) (۲) اللہ تعالیٰ نے الہاما مجھے یہ دعا سکھلائی۔سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى أَلِ محمد (نزول المسیح س (۲۰۸) (۳) ٣ كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُّحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صلی رساله و رود فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ و تَعَلَّمَ ہر ایک برکت محمد مسلم کی طرف سے ہے۔پس بڑا مبارک وہ ہے جس نے تعلیم دی اور جس نے تعلیم پائی۔(حقیقۃ الوحی- روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۷۰) (۴) آج ہمارے گھر میں پیغمبر میں آگئے۔عزت اور سلامتی" ( بدر جلد ۶ نمبر ۳۳) (۵) رسول اللہ میں پناہ گزین ہوئے قلعہ ہند میں " اخبار البدر جلد ۳ نمبر صفحہ ۶) نوٹ نمبرا - درود شریف کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وحی الہی کے کلمات ذیل میں بھی من وجہ الفاظ درود شریف کی تعلیم پائی جاتی ہے (۱) صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدٍ (براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد ا صفحه (۲۴۲) (۲) صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدٍ سَيّدِ وُلْدِ أَدَمَ وَخَاتَمِ النَّبِيِّينَ " (ايضا صفحه ۵۰۲) (۳) صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ (ایناس (۵۵۸) نوٹ نمبر ۲۔بہت سے بزرگ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ میں سے بالا تفاق شہادت دیتے ہیں۔کہ مسجد مبارک کی دیوار پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لکھوائے ہوئے درود شریف کے یہ الفاظ درج تھے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اور ان میں سے اکثر سے میں نے یہ بھی سنا ہے۔کہ یہ الہامی الفاظ ہیں۔مگر جب میں نے ان سے کھول کر دریافت کیا۔تو انہوں نے اس کی کوئی یقینی سندیا حوالہ نہیں بتایا۔(خاکسار مرتب رسالہ ہذا)