رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 169 of 169

رسالہ درود شریف — Page 169

رساله درود شریف ۳۱۸ سلام بحضور سید الانام مینیم زاز حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب سول سرجن ) بدرگاہ ذی شان خیر الانام شفیع الوری مرجع خاص و عام بعد عجز و منت بصد احترام یہ کرتا ہے عرض آپ کا اک غلام کہ اے شاہ کونین عالی مقام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلامُ حسینان عالم ہوئے شرمگیں جو دیکھا وہ حسن اور وہ نور جبیں پھر اس پر وہ اخلاق اکمل تریں کہ دشمن بھی کہنے لگے آفریں ز ہے خلق کامل زہے حسن تام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلَامُ خلائق کے دل تھے یقین سے تھی بتوں نے تھی حق کی جگہ گھیر لی ضلالت تھی دنیا پہ وہ چھا رہی کہ توحید ڈھونڈے سے ملتی نہ تھی دم سے اس کا قیام ہوا آپ کے۔عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلَامُ محبت سے گھائل کیا آپ نے دلائل سے قائل کیا آپ نے جہالت کو زائل کیا آپ نے شریعت کو کامل کیا آپ نے بیاں کر دیئے سب حلال اور حرام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلَامُ ۳۱۹ رساله درود شریف نبوت کے تھے جس قدر بھی کمال وہ سب آپ میں جمع ہیں لامحال صفات جمال اور صفات جلال ہر اک رنگ ہے بس عدیم المثال لیا ظلم کا عفو ނ انتقام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلَامُ مقدس حیات اور مطہر مذاق اطاعت میں یکتا عبادت میں طاق سوار جہاں گیر یکراں براق که بگذشت از قصر نیلی رواق محمد ہی نام اور محمد ہی کام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السّلامُ علمدار عشاق ذات یگاں پهدار افواج قدوسیاں معارف کا اک قلزم بے کراں افاضات میں زندہ جاوداں پلا ساقیا آب کوثر کوثر کا جام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلامُ ☑ ☑ ☑