رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 166 of 169

رسالہ درود شریف — Page 166

ر ساله درود شریف ۳۱۲ درود بھیجا جائے۔بلکہ عام حالات میں صرف صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کے الفاظ سے درود بھیجنا بھی کافی ہوتا ہے جس پر نہ صرف تعامل بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وحی شاہد ہے۔یعنی " كُلِّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ محمد رسول الله من پناہ گزین ہوئے قلعہ ہند میں۔" " آج ہمارے گھر میں پیغمبر میں آگئے۔عزت اور سلامتی" حضرت مسیح موعود پر درود بھیجنے کی دو صورتیں اور آنحضرت امی پر درود بھیجتے وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر مستقل الفاظ میں درود بھیجنے کی دو صورتیں ہو سکتی ہیں۔ایک یہ کہ درود میں آلِ مُحَمَّدٍ یا خُلَفَاءِ مُحَمَّدٍ کے الفاظ بڑھا کر اس میں حضور پر بھی درود بھیجنے کی نیت کر لی جائے۔اور دوسری یہ کہ درود میں مسیح موعود کا لفظ بھی بڑھا لیا جائے۔اور ان دونوں صورتوں میں آپ پر درود بھیجنے کی آپ نے جماعت کو تعلیم دی ہے جس کے متعلق چند روایات ذیل میں درج کی جاتی ہیں:۔(۱) صاحبزادہ پیر افتخار احمد صاحب لدھیانوی نے میرے پاس بیان کیا۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اگر درود شریف کے الفاظ میں وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ کہتے وقت مجھ پر درود بھیجنے کی نیت کرلی چاہئے تو اس طرح سے اس میں مجھ پر درود بھی آجاتا ہے اور حکیم مولوی محمد الدین صاحب ساکن گوجر انواله حال قادیان نے میرے پاس ذکر کیا کہ یہی بات میں نے خود حضور کی زبان مبارک سے یا حضور کی مجلس میں یا حاضرین ۳۱۳ رساله درود شریف میں سے کسی کے واسطہ سے سنی تھی۔اور حضرت مولوی شیر علی صاحب نے مجھے بتایا کہ ایک دفعہ حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں عرض کیا کہ آج میں نے آنحضرت م پر کثرت سے درود بھیجا ہے اور اس میں اُلِ مُحَمَّدِ کا لفظ کہتے وقت حضور پر درود بھیجنے کی نیت کر لیتا رہا ہوں۔کیا میں نے یہ درست کیا ہے ؟ حضور نے فرمایا کہ ہاں درست کیا ہے۔اور حافظ محمد ابراہیم صاحب نابینا امام مسجد محلہ دار الفضل قادیان نے مجھ سے ذکر کیا کہ ایک دفعہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں عرض کیا۔کہ حضور پر درود کس طرح بھیجا جائے۔جس کے جواب میں حضور نے ارشاد فرمایا کہ الِ مُحَمَّدٍ کا لفظ کہتے وقت مجھ پر درود بھیجنے کی نیت کر لی جائے۔اس طرح سے مجھے کو بھی درود پہنچ جائے گا۔اور مکرمی مولوی ذوالفقار علی خانصاحب رامپوری نے مجھ سے ذکر کیا کہ میں نے بھی ایک دفعہ یہی سوال حضور کی خدمت میں کیا تھا۔اور حضور نے مجھے بھی اس کا یہی جواب ارشاد فرمایا تھا۔اور پیر سراج الحق صاحب نعمانی نے میرے پاس بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی مینیت بو مہدویت کے اوائل ایام میں حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی نے حضور کی خدمت میں عرض کیا کہ کیا حضور پر درود بھیجنے کے لئے درود پڑھتے وقت آل محمد کہتے ہوئے حضور پر درود بھیجنے کی نیت کرلی جائے؟ فرمایا ہاں یہ لفظ کہتے وقت مجھ پر درود کی نیت بھی کرلی جائے۔(۲) حضرت صاحبزادہ میرزا ناصر احمد صاحب بی اے سلمہ اللہ تعالی واید۔فرزند اکبر حضرت خلیفۃ المسیح ثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے توسط سے