رسومات کے متعلق تعلیم

by Other Authors

Page 47 of 61

رسومات کے متعلق تعلیم — Page 47

47 صلى الله سے روکتی ہیں خود لعنتی اور شیطان کی چیلیاں ہیں جن کے ذریعہ سے شیطان اپنا کام چلاتا ہے جس عورت کو رسول اللہ ﷺہ پیارا ہے اس کو چاہئے کہ بیوہ ہونے کے بعد کوئی ایمان دار اور نیک بخت خاوند تلاش کرے اور یاد رکھے کہ خاوند کی خدمت میں مشغول رہنا بیوہ ہونے کی حالت کے وظائف سے صد ہا درجہ بہتر ہے۔ملفوظات جلد پنجم ص 46 47 ﴾ 28 فروری 1904 ء کو ایک شخص نے چند مسائل دریافت کئے۔ان میں یہ سوال بھی تھا کہ میت کے قبل جو تیسرے دن پڑھے جاتے 66 ہیں ان کا ثواب اسے پہنچتا ہے یا نہیں؟ حضرت اقدس نے فرمایا:۔قل خوانی کی کوئی اصل شریعت میں نہیں ہے۔صدقہ ، دعا اور 66 استغفار میت کو پہنچتے ہیں۔ملفوظات جلد سوم ص 605 رض پھر فرمایا : ” ہمیں تعجب ہے کہ یہ لوگ ایسی باتوں پر امید کیسے باندھ لیتے ہیں۔دین تو ہم کو نبی کریم ﷺ سے ملا ہے۔اس میں ان باتوں کا نام تک نہیں۔صحابہ کرام بھی فوت ہوئے کیا کسی کے قل پڑھے گئے۔صد ہا سال کے بعد اور بدعتوں کی طرح یہ بھی ایک بدعت نکل آئی ہوئی ہے۔ملفوظات جلد سوم صفحہ 605 ایک شخص نے اسی مجلس میں آپ سے یہ سوال کیا کہ میت کے لئے فاتحہ خوانی کے لئے جو بیٹھتے ہیں اور فاتحہ پڑھتے ہیں ؟ حضور نے جواب میں فرمایا :