رسومات کے متعلق تعلیم — Page 3
3 بسم الله الرحمن الرحيم، نحمده ونصلى على رسوله الكريم تیرا نبی جو آیا اس نے خدا دکھایا دین قویم لایا بدعات کو مٹایا شریعت کے بنیادی اصول صرف تین ہیں۔قرآن مجید۔سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور حدیث اور اس زمانہ کے لحاظ سے موعود آخر الزمان کے فتاوی۔کیونکہ اس زمانہ کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس کو حکم اور عدل بنا کر مبعوث فرمایا اور آپ نے دنیا کو بتایا کہ کونسا کام صحیح ہے اور کونسا غلط۔رسم کی تعریف:۔اس اصولی تعلیم کے لحاظ سے ہم رسم اس کام کو کہیں گے جس کا صلى الله ثبوت قرآن مجید اور حدیث رسول اللہ ﷺ سے نہ ملے۔جس کا کرنا آپ کے خلفاء رضی اللہ عنہم سے ثابت نہ ہوتا ہو اور جو انسان اس لئے نہ کرتا ہو کہ اس کے لئے ضروری ہے بلکہ اس لئے کہ اس کے باپ دادا یہ کام کرتے چلے آئے ہیں اور اس کے کرنے کی غرض خود نمائی اور اپنی برادری کنبہ میں اپنی ناک اونچی رکھنا ہو۔