رسومات کے متعلق تعلیم

by Other Authors

Page 10 of 61

رسومات کے متعلق تعلیم — Page 10

10 روشنی ہے جس کے ذریعہ سے آنحضرت ﷺ لوگوں کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائیں گے اور وہ روشنی کا راستہ وہی راستہ ہے جو عزیز وحمید خدا کی طرف جاتا ہے۔یہ آیت واضح طور پر بتاتی ہے کہ رسم و رواج پر چل کر انسان خدا کا نور حاصل نہیں کر سکتا۔بلکہ برادری اور رسوم سب پر لات مار کر اللہ تعالیٰ کے ان احکام پر جو اس نے قرآن مجید میں بیان فرمائے ہیں۔عمل پیرا ہو کر خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے راستہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔قصور اپنا ہی اندھوں کا وگرنہ وہ نور ہے که صد تیر بیضاء نکلا ایسا چمکا ہے کہ زندگی ایسوں کی کیا خاک ہے اس دنیا میں جن کا اس نور کے ہوتے بھی دل اعمی نکلا مذکورہ بالا تینوں آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان کی روحانی ترقی صرف اس صورت میں ہوسکتی ہے کہ ہر کام کرتے ہوئے آنحضرت ﷺ کی کامل اطاعت کی جائے اور دیکھ لیا جائے کہ اس کام کے متعلق قرآن مجید کیا تعلیم دیتا ہے اور آنحضرت ﷺ کے ارشادات اور آپ کا عمل صلى الله اس بارہ میں کیا تھا۔آنحضرت ﷺ کے زمانہ سے جوں جوں بعد ہوتا گیا مسلمان رسم ورواج کے پھندوں میں گرفتار ہوتے گئے۔نام کا اسلام رہ گیا شریعت پر عمل نہ رہا۔ہندوؤں اور عیسائیوں کی ہمسائیگی میں ان کے طور و طریق اختیار کر لئے اور وہ وہ رسوم رائج ہوئیں جن کا اسلام سے دور کا