راہِ ایمان

by Other Authors

Page 3 of 121

راہِ ایمان — Page 3

3 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ أَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ عرض ناشر مکرم شیخ خورشید احمد صاحب نے چھوٹی عمر کے بچوں و بچیوں کے لئے آسان اور عام فہم انداز میں اسلام واحمدیت کے عقائد اور مسائل اور ضروری معلومات پرمبنی کتابچہ راہ ایمان کے نام سے ترتیب دیا تھا۔جسے نظارت نشر و اشاعت قادیان نے جماعت احمدیہ کے بچوں و بچیوں کی دینی و علمی معلومات کو وسیع کرنے کے لئے مناسب ترمیم و اضافہ کے ساتھ کئی مرتبہ شائع کیا ہے۔اب احباب جماعت کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ترمیم اور اضافہ کے ساتھ سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے 2019ء میں پہلی بارکمپوز کر واکر شائع کیا جارہا ہے۔یہ کتابچہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔پہلا حصہ 8 سے 10 سال تک کے بچوں کے لئے ہے جس میں اسلام کے بنیادی عقائد۔ارکان اسلام۔مساجد کے آداب - حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے مختصر حالات۔خلفاء راشدین حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔خُلفاء احمدیت۔جماعت مشتمل ہے۔احمدیہ کے قائم کرنے کی غرض۔احمدیت کے عقائد۔خلافت کی برکات کے ابواب پر مش اور دوسرا حصہ 11 سے 15 سال تک کے بچوں کے لئے ہے جس میں احمد یہ جماعت کی خصوصیات۔اللہ تعالیٰ کی صفات و اسماء الہی بعض مسنون دعاؤں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ حسنہ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاکیزہ اخلاق اور بعض دینی و سلسلہ احمدیہ کے متعلق ضروری معلومات کا ذکر کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو احمدی بچوں و بچیوں کے لئے ہر جہت سے مفید بنائے اور اس سلسلہ میں کام کرنے والے افراد کو جزائے خیر عطاء فرمائے۔آمین۔ناظر نشر واشاعت قادیان