راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 21 of 198

راہ ھدیٰ — Page 21

۲۱ دجالیت کی صورت بجز اس کے اور کیا ہو سکتی تھی کہ اس دجال اعظم کو نیست و نابود کرنے کے لئے امت میں ایک ایسا خاتم المجددین آئے جو خاتم النبین کی غیر معمولی قوت کو اپنے اندر جذب کیئے ہوئے ہو اور ساتھ ہی خاتم النبین سے ایسی مناسبت تامہ رکھتا ہو کہ اس کا مقابلہ بعینہ خاتم النبیین کا مقابلہ ہو۔مگر یہ بھی ظاہر ہے کہ ختم نبوت کی روحانیت کا انجذاب اسی مجدد کا قلب کر سکتا تھا جو خود بھی نبوت آشنا ہو محض مرتبہ ولایت میں یہ تحمل کہاں کہ وہ درجہ نبوت بھی برداشت کر سکے۔چہ جائیکہ ختم نبوت کا کوئی انعکاس اپنے اندر اتار سکے۔نہیں بلکہ اس انعکاس کے لئے ایک ایسے نبوت آشنا قلب کی ضرورت تھی جو فی الجملہ خاتمیت کی شان بھی اپنے اندر رکھتا ہو۔تاکہ خاتم مطلق کے کمالات کا عکس اس میں اتر سکے۔اور ساتھ ہی اس خاتم مطلق کی ختم نبوت میں فرق بھی نہ آئے۔اس کی صورت بجز اس کے اور کیا ہو سکتی تھی کہ انبیائے سابقین میں سے کسی نبی کو جو ایک حد تک خاتمیت کی شان رکھتا ہو اس امت میں مجدد کی حیثیت سے لایا جائے جو طاقت تو نبوت کی لئے ہوئے ہو مگر اپنی نبوت کا منصب تبلیغ اور مرتبہ تشریح لئے ہوئے نہ ہو بلکہ ایک امتی کی حیثیت سے اس امت میں کام کرے اور خاتم النبین کے کمالات کو اپنے واسطے سے استعمال میں لائے۔" تعلیمات اسلام اور مسیحی اقوام صفحه ۲۲۹٬۲۲۸ از قاری محمد طیب مہتمم دارالعلوم دیوبند پاکستانی ایڈیشن اول مطبوعہ مئی ۱۹۸۶ء نفیس اکیڈمی کراچی) قارئین کرام ! فصل اول میں لدھیانوی صاحب نے جماعت احمدیہ پر جو افتراء باندھے تھے ان کے اصولی اور ناقابل تردید ٹھوس جوابات کے بعد ہم ان کے فصل دوم میں اٹھائے گئے اعتراضات و بتانات کا جواب دیں گے انشاء اللہ۔لیکن قبل اس کے کہ فصل دوم میں ہم داخل ہوں ، یہ قارئین کے گوش گزار کر دینا ضروری سمجھتے ہیں کہ آئندہ فصول میں لدھیانوی صاحب نے جو جماعت احمدیہ پر افتراء باندھے ہیں ان کا اکثر و بیشتر اصولی اور کافی و شافی جواب فصل اول میں موجود ہے۔اس لئے امید ہے قارئین فصل اول کے مندرجات کو ضرور ملحوظ خاطر رکھیں گے۔