راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 161 of 198

راہ ھدیٰ — Page 161

سے جو چاہیں نتیجہ نکالیں اور قاری لاعلمی میں ان کے نکالے ہوئے نتیجہ پر ایمان لے آئے۔لدھیانوی صاحب کا یہ رسالہ پڑھ کر جس کا جواب دیا جا رہا ہے اور دیگر اسی قسم کے رسالے دیکھ کر ہمارا یہ تاثر قوی ہو جاتا ہے کہ فی زمانہ تحریف و تلبیس کے لدھیانوی صاحب ایک لاثانی استاد ہیں۔اب رہا اس اقتباس کا نفس مضمون تو یہ ایک کھلی کھلی حقیقت ہے کہ خوابوں کی طرح کشفی نظاروں میں بھی بہت سی تعبیر طلب باتیں دکھائی جاتی ہیں جو ظاہری دنیا کے حقیقی واقعات سے مختلف ہوتی ہیں ، انہیں جھوٹ قرار دینے والا بھی پاگل ہو گا اور ان پر اعتراض کرنے والا بھی جاہل مطلق۔اب دیکھئے حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ، حضرت امام اعظم امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں لکھتے ہیں۔ایک رات آپ نے خواب میں دیکھا کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی ہڈیوں کو آپ کی لحد مبارک سے جمع کر رہے ہیں اور بعض ہڈیوں کو بعض سے پسند کر رہے ہیں اس خواب کی ہیبت سے آپ بیدار ہوئے۔یہ اللہ تعالیٰ کا ان پر خاص احسان تھا کہ یہ رڈیا لدھیانوی صاحب جیسے کسی مولوی کے سامنے بیان نہیں فرما دی۔ورنہ تو قیامت برپا ہو جاتی اس کی بجائے آپ نے خدا ترس ، عارف باللہ اور عالم دین محمد بن سیرین سے ڈرتے ڈرتے یہ رویا بیان کی تو دیکھئے کیسی عمدہ روحانی تعبیر انہوں نے فرمائی اور انہوں نے یہ کہہ کر تسلی دی۔کہ " تو پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے علم اور سنت کی حفاظت میں اس درجہ کو پہنچے گا کہ صحیح کو ستم سے جدا کرے گا۔(کشف المحجوب مترجم اردو - صفحه ۱۵-۱۱۶ باب ذکر تبع تابعین ترجمه مولوی محمد حسین صاحب مناظر گوندلانوالیہ ضلع گوجرانوالہ مطبوعہ دین محمدی پریس کشمیری بازار لاہور ) پس ایسی بے شمار مثالیں صالحین امت کی زندگیوں میں ملیں گی۔ان میں سے چند ایک ہدیہ قارئین کر رہے ہیں جو جناب لدھیانوی صاحب کو بتانے کو دل نہیں کرتا کیونکہ نہ وہ اس کوچے سے آشنا ہیں اور نہ اس کوچے کی باتیں سمجھنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔چنانچہ حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کا درج ذیل کشف ملاحظہ فرمائیں :-