راہ عمل

by Other Authors

Page 41 of 89

راہ عمل — Page 41

۴۲ ہدری ، غمخواری اور سچا حفیظ اپنی تمام عاجزی کے ساتھ انتہائی انکساری کے ساتھ تم اپنے بھائیوں کے سامنے ان کی ہمدردی اور غمخواری میں جھکے رہو تمہارا نفس بیچ میں سے غائب ہو جائے۔اور تم ہمیں اللہ کی مخلوق کے خادم نظر آؤ اللہ تعالیٰ کے حضور اس کے بندے اس کی صفات کا اظہار کرنے والے بن جاؤ۔اس کی صفات کا مظہر بن جاؤ۔جب دل گداز ہو جائے۔جب عقلوں میں جلاء پیدا ہو جائے تبھی تم اپنی ذمہ داریوں کو بجھا سکتے ہو۔تبھی تمہاری یہ خواہش پوری ہو سکتی ہے کہ جو توفیق دین کی خدمت کی اور عبادت کی اللہ تعالی نے جو جمان ہے حافظ مختار احمد صاحب کو دی وہی توفیق تمہیں بھی عطا کرے۔دین کو سینکڑوں نہیں ہزاروں ایسے حفیظ بننے والوں کی ضرورت ہے۔پس جنہوں نے ابھی تک خود کو پیش نہیں کیا وہ آگے بڑھیں اور جو اپنے آپ کو پیش کر چکے ہیں وہ اپنے عمل سے آگے بڑھیں اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں حفیظ بننے کی کوشش کریں تب رحمان خدا انہیں ان کے اعمال کا بہترین ثواب دے گا۔اور ان کی پاک اور گداز نیتوں کا اجر بھی انہیں ملے گا۔خدائے رحمان کی طرف سے خدا کرے کہ ہم پر ایسے ہی فضل نازل ہوں۔خدا کرے کہ ہم میں سے ہر شخص ہی مربی بن جائے اور ہر مربی نور فراست اور ایک گداز دل رکھنے والا بن جائے۔خدا کرے کہ یہ جنت جس کا وعدہ دیا گیا ہے ہمارے اتنی قریب ہو جائے کہ اس دنیا میں بھی ہم اس کی خوشبو اور اس کی مٹھاس اور اس کی ٹھنڈک کو محسوس کرنے لگیں اور ایک اطمینان کے ساتھ ہم اس دنیا سے گزریں جس طرح اللہ تعالٰی کے ان گنت اور سب بے شمار فضل ہم پر اس دنیا میں ہوتے رہے ہیں اس زندگی میں بھی اس کے فضل بے شمار اور ان گنت ہی ہوتے رہیں۔اور اس کے غضب کی جہنم میں ہمیں نہ دھکیلا جائے۔۔طبیعت کے موافق مختلف دلائل میں اپنے مربی بھائیوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالی نے