رَدْ تَنَاسُخْ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 14 of 40

رَدْ تَنَاسُخْ — Page 14

۱۴ جن لوگوں کے لڑکے بیمار پیدا ہوتے ہیں۔ان کے علاج و معالجہ وحفظ صحت تبدیل آب و ہوا اور کچھہ مدت کے ترک جماع سے تندرست بچوں کا پیدا ہونا۔بگڑی اور خراب کلوں کی کیا حالت کا جس سے تکلیف ہو۔نیچرل اسباب سے درست ہو جانا وغیرہ وغیرہ ہم پر ظاہر کرتا ہے۔کہ یا تو ارواح انہیں عناصر کا مطبیعت جو ہر ہیں۔یا ان عناصر سے ارواح کا تعلق ایسے مختلف اور اقسام اسباب سے ہے۔جن میں بعض خاص حالتوں میں تم اعمال کو داخل کر سکتے ہیں۔مگر یہ نہیں کہتے۔کہ پور بلے جنم کے اعمال ہوں۔کیونکہ اس دعوے کی دلیل کوئی نہیں۔اور دعواے بے دلیل۔عقل کا کام نہیں۔پندرہواں جواب۔پہلے جسم کے اعمال ہر گن گنہ اس تفرقہ کا باعثہ نہیں۔جس تفرقہ کو دیکھ کر تناسخ کے ماننے والوں 2 تناسخ پر اعتقاد کیا۔کیونکہ ہم قدرتی نظارہ میں دیکھتے ہیں۔شیاد انسانی آرام اور راحت کے سامان روشنی۔ہوا۔مٹی - برق - نباتات حیوانات سب کچھ اس کے کام میں لگا رہا ہے۔مگر یہ مبتلا ان اشیاء میں سے کسی کے صرف کا نہیں۔تو پھر کیا یہ عجوبہ قدرت بالکل لغو اور اتنی بڑی مخلوق پر حکمران محض تا ہے؟ ہرگز نہیں۔بلکہ جیسے ملہمین کو بذریعہ الہام اور سلیم الفطرتوں کو بوساطت فطرہ معلوم ہوا ہے۔کہ یہ لطیفہ عبادت الہیہ کی واسطے پیدا ہوا۔مگر ظاہر ہے۔جب تک انسان کے پاس یہ چیزیں موجود نہ ہوں۔انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا۔پس ثابت ہوا۔یہ تمام سامان انسان کو عبادت کے لئے دیئے گئے ہیں۔اور یہ کل اسباب مقصد عبادت کے آلات اور متممات ہیں۔یہ مضمون قرآن میں یوں ادا ہوا