ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 80 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 80

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام کو سُننے کے بعد مجھے یہ یقین ہو گیا ہے کہ مولوی صاحب کا وعظ بالکل بے جا دشمنی سے بھرا ہوا تھا۔آپ بے شک سچے ہیں اور آپ کی باتیں سچی ہیں۔میں بھی آپ کے مریدوں میں داخل ہونا چاہتا ہوں۔“ (ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صفحہ 11، 12) دشمنوں کے آٹھ حملے 66 کپتان ڈگلس صاحب ڈپٹی کمشنر کی عدالت میں میرے پر خون کا مقدمہ دائر کیا گیا میں اس سے بچایا گیا۔بلکہ بریت کی خبر پہلے سے مجھے دے دی گئی اور قانون ڈاک کی خلاف ورزی کا مقدمہ میرے پر چلایا گیا جس کی سزا چھ ماہ قید تھی اس سے بھی میں بچایا گیا اور بریت کی خبر پہلے سے مجھے دے دی گئی اسی طرح مسٹر ڈوئی ڈپٹی کمشنر کی عدالت میں ایک فوج داری مقدمہ میرے پر چلایا گیا آخر اس میں بھی خدا نے مجھے رہائی بخشی اور دشمن اپنے مقصد میں نامراد رہے اور اس رہائی کی پہلے مجھے خبر دی گئی پھر ایک مقدمہ فوج داری جہلم کے ایک مجسٹریٹ سنسار چند نام کی عدالت میں کرم دین نام کے ایک شخص نے مجھ پر دائر کیا اس سے بھی میں بری کیا گیا اور بریت کی خبر پہلے سے خدا نے مجھے دی اسی طرح میرے دشمنوں نے آٹھ حملے میرے پر کئے اور آٹھ میں ہی نامراد رہے اور خدا کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو آج سے پہلے براہین احمدیہ میں درج ہے یعنی یہ کہ ینصرك الله في مواطن کیا یہ کرامت نہیں؟“ (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن 22 صفحہ 981) آگ ہے پر آگ سے وہ سب بچائے جائیں گے جو کہ رکھتے ہیں خدائے ذوالعجائب سے پیار روزنامه الفضل آن لائن لندن 4 مارچ 2022 ء 80