ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 397 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 397

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام 4۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر میں کسی غریب عورت نے کچھ چاول چرا لئے۔لو گوں نے اسے دیکھ لیا اور شور پڑ گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس وقت اپنے کمرہ میں کام کر رہے تھے۔شور سن کر باہر تشریف لائے تو یہ نظارہ دیکھا کہ ایک غریب عورت چیتھڑوں میں کھڑی ہے اور اس کے ہاتھ میں تھوڑے سے چاولوں کی گٹھڑی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو واقعہ کا علم ہوا اور اس۔غریب عورت کا حلیہ دیکھا تو آپ علیہ السلام کا دل پسیج گیا۔فرمایا یہ بھو کی اور کنگال معلوم ہوتی ہے۔اسے کچھ نہ کہو بلکہ کچھ اور چاول دے کر رخصت کر دو۔(سیرت مسیح موعود مصنفہ یعقوب علی عرفانی حصہ اول صفحہ 98) محبتیں عام کرنے اور نرمی اپنانے کے لئے حضرت اقدس علیہ السلام کی ایمان افروز ہدایات: 1۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے کہ نرمی اور رفق سے معاملہ کرو۔اپنی ساری مصیبتیں اور بلائیں خدا تعالیٰ پر چھوڑ دو۔یقیناً سمجھو اگر کوئی شخص ایسا ہے کہ ہر شخص کی شرارت پر صبر کرتا ہے اور خدا پر اُسے چھوڑتا ہے۔تو خدا تعالیٰ اُسے ضائع نہیں کرے گا۔(ملفوظات جلد 5 صفحہ 131 ایڈیشن 2003ء) 2۔تقویٰ کے بہت سے اجزاء ہیں۔عجب خود پسندی، مال حرام سے پر ہیز اور بداخلاقی سے بچنا بھی تقویٰ ہے۔جو شخص اچھے اخلاق ظاہر کرتا ہے اس کے دشمن بھی دوست ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ادْفَعُ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَن (المؤمنون: 97) اب خیال فرمائیے یہ ہدایت کیا تعلیم دیتی ہے؟ اس ہدایت میں اللہ تعالیٰ کا منشاء ہے کہ اگر مخالف گالی بھی دے تو اس کا جواب گالی سے نہ دو بلکہ صبر کرو۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ تمہاری فضیلت کا قائل اور شرمندہ ہو گا اور یہ سزا اس سزا سے کہیں بڑھ کر ہو گی جو انتقامی طور پر تم اس کو دے سکتے ہو۔یوں تو ایک ذرا سا آدمی اقدام قتل تک نوبت پہنچا سکتا ہے لیکن انسانیت کا تقاضا اور تقویٰ کا منشاء یہ نہیں ہے۔خوش اخلاقی ایک ایسا جوہر ہے کہ موذی سے انسان پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے۔کیا اچھا کہا ہے کہ لطف کن لطف که بیگانه شود حلقه بگوش (تفسیر حضرت مسیح موعود سورۃ حم سجدہ صفحہ 116 - 117) 3۔”یں یہ بھی کہتا ہوں کہ سختی نہ کرو اور نرمی سے پیش آؤ۔جنگ کرنا اس سلسلہ کے خلاف ہے۔نرمی سے کام لو اور اس سلسلہ کی سچائی کو اپنی پاک باطنی اور نیک چلنی سے ثابت کرو۔یہ میری نصیحت 397