ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 324
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام سے تیری تعریف کرتا ہے۔یعنی جو گالیاں نکالتے ہیں ان کے مقابل پر خدا عرش پر تیری تعریف کرتا ہے۔ہم تیری تعریف کرتے ہیں اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں اور جو ٹھٹھا کرنے والے ہیں ان کے لئے ہم اکیلے کافی ہیں اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو جھوٹا افترا ہے جو اس شخص نے کیا۔ہم نے اپنے باپ دادوں سے ایسا نہیں سنا۔یہ نادان نہیں جانتے کہ کسی کو کوئی مرتبہ دینا خدا پر مشکل نہیں۔ہم نے انسانوں میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔پس اسی طرح اس شخص کو یہ مرتبہ عطا فرمایا تا کہ مومنوں کے لئے نشان ہو۔“ 66 (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 62) حضرت عیسی کے بارے میں کوئی سخت الفاظ نہیں کہے حضرت اقدس علیہ السلام پر حضرت عیسی علیہ السلام کی توہین کا الزام لگایا جاتا ہے۔جو حیرت انگیز ہے آپ علیہ السلام کا دعویٰ تھا کہ آپ مشیل عیسی ہیں پھر خود ہی ان کو برے الفاظ میں یاد کرنا غیر منطقی ٹھہرتا ہے۔آپ علیہ السلام نے پادریوں کو انہی کے اعتقادات دکھائے اور وضاحت بھی فرمائی کہ ان کا روئے سخن اس فرضی یسوع کی طرف ہے جو عیسائیوں کے مسلّمہ صحیفوں سے نظر آتا ہے۔بائبل سے جو مسیح کا نقشہ ابھرتا ہے وہی عیسائیوں کو دکھایا ہے حضرت اقدس علیہ السلام نے بار بار اس الزام کی تردید کی اور فرمایا: ہم اس بات کے لئے بھی خدا تعالی کی طرف سے مامور ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا سچا اور پاک اور راستباز نبی مانیں اور ان کی نبوت پر ایمان لاویں۔سو ہماری کسی کتاب میں کوئی ایسا لفظ بھی نہیں ہے جو ان کی شانِ بزرگ کے برخلاف ہو اور اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ دھوکا کھانے والا اور جھوٹا ہے۔“ پھر فرماتے ہیں: (ایام الصلح ٹائٹل پیج، صفحہ 2 روحانی خزائن جلد نمبر 14 صفحہ 228) یہ طریق ہم نے برابر چالیس برس تک پادری صاحبوں کی گالیاں سن کر اختیار کیا ہے۔۔ہمارے پاس ایسے پادریوں کی کتابوں کا ایک ذخیرہ ہے جنہوں نے اپنی عبارت کو صدہا گالیوں سے بھر دیا ہے۔جس مولوی کی خواہش ہو وہ آ کر دیکھ لیوے۔“ (اشتہار ناظرین کے لئے ضروری اطلاع 20 دسمبر 1895ء نور القرآن نمبر 2 ، روحانی خزائن جلد 9 صفحه 357) 324