ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 261 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 261

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام تمہارے لئے ساری مصیبتیں اس تمنا کے ساتھ جھیلی ہیں کہ تم زندہ رہو مگر تم نے جو کچھ اس کے ساتھ کیا وہ اس حال میں کیا کہ تم اس کے مرنے کی تمنا رکھتے ہو۔تمہیں پتہ ہے کہ وہ چند دن کی مہمان ہے۔الوعي، العدد 58، السنة الخامسة ) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی الم نے فرمایا، مٹی میں ملے اس کی ناک۔مٹی میں ملے اس کی ناک (یہ الفاظ آپ نے تین دفعہ دہرائے) لوگوں نے عرض کیا کہ حضور کون؟ آپ نے فرمایا وہ شخص جس نے اپنے بوڑھے ماں باپ کو پایا اور پھر ان کی خدمت کر کے جنت میں داخل نہ ہوسکا۔(مسلم کتاب البر والصلة باب رغم انف من ادرك ابويه ) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص آنحضرت صلی ال یکم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ لوگوں میں سے میرے حسن سلوک کا کون زیادہ مستحق ہے؟ آپ نے فرمایا: تیری ماں۔پھر اس نے پوچھا پھر کون؟ آپ نے فرمایا تیری ماں۔اس نے پوچھا پھر کون؟ آپ نے فرمایا تیری ماں۔اس نے چوتھی بار پوچھا اس کے بعد کون؟ آپ نے فرمایا ماں کے بعد تیرا باپ تیرے حسن سلوک کا زیادہ مستحق ہے۔پھر درجہ بدرجہ قریبی رشتہ دار۔( بخاری کتاب الادب باب من احق الناس بحسن الصحبة ) حضرت ابواسید الساعدی بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ آنحضرت صلی الی یکم کی خدمت میں حاضر تھے کہ بنی مسلمہ کا ایک شخص حاضر ہوا اور پوچھنے لگا کہ یا رسول اللہ! والدین کی وفات کے بعد کوئی ایسی نیکی میں ان کے لئے کر سکوں۔آپ نے فرمایا۔ہاں کیوں نہیں۔تم ان کے لئے دعائیں کرو ان کیلئے بخشش طلب کرو۔انہوں نے جو وعدے کسی سے کر رکھے تھے انہیں پورا کرو۔ان کے عزیز و اقارب سے اسی طرح صلہ رحمی اور حسن سلوک کرو جس طرح وہ اپنی زندگی میں ان کے ساتھ کیا کرتے تھے اور ان کے دوستوں کے ساتھ عزت و اکرام کے ساتھ پیش آؤ۔(ابوداؤد ، کتاب الادب) حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی یم نے ارشاد فرمایا کہ اپنے ماں باپ کا اطاعت شعار و خدمت گزار فرزند، جب ان کی طرف رحمت و محبت کی نگاہ سے دیکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر نگاہ کے بدلے میں حج مبرور کا ثواب لکھتا ہے، صحابہ کرام نے پوچھا ”یا رسول اللہ ! اگرچہ وہ ہر روز سو بار دیکھے؟ آپ نے فرمایا! ہاں، اگر چہ وہ سو بار دیکھے، اللہ تعالی بڑا پاک اور بہت بڑا ہے۔اگرچہ۔(مشکوۃ شریف صفحہ 421) 261