ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 185 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 185

قسط 28 يا بدرنا يا آية الرحمن سب بہادروں سے بہادر یا بدرنا يا آية الرحمن اهدى الهداة و اشجع الشجعان (عربی سے ترجمہ) اے ہمارے کامل چاند اور اے رحمان کے نشان سب رہنماؤں کے رہنما اور سب بہادروں سے بہادر۔(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 591) انبیاء کی بعثت کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب بحر و بر میں فساد برپا ہوچکا ہوتا ہے۔نبی کو گمراہوں کو راہ راست پر لانے کے لئے غیر معمولی جرات مندانہ انقلابی اقدام کرنے ہوتے ہیں۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ انہیں غیر معمولی ہمت، حوصلہ، جرآت، شجاعت، دلیری اور مردانگی عطا فرماتا ہے اور اپنی تائید ونصرت کا یقین دلاتا ہے۔وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ ) (آل عمران: 140) اور کمزوری نہ دکھاؤ اور غم نہ کرو جبکہ (یقیناً) تم ہی غالب آنے والے ہو، اگر تم مومن ہو۔وَلَنْ يَجْعَلَ اللهُ لِلْكَفِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا اور اللہ کافروں کو مومنوں پر کوئی اختیار نہیں دے گا۔(النساء: 142) حضرت نبی کریم صلی ال نیم کی مبارک حیات میں آپ کی دلیری و شجاعت کے ان گنت واقعات میں سے چند ایک مثال کے طور پر پیش ہیں۔185