راکھا

by Other Authors

Page 182 of 183

راکھا — Page 182

دوسرے کے ماں باپ اور بہن بھائی سے محبت کا تعلق رکھیں۔اُن کے حقوق ادا کریں اور یہ صرف عورتوں کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ مردوں کی بھی ذمہ داری ہے۔اس طرح جو معاشرہ قائم ہو گا وہ پیار و محبت اور رواداری کا معاشرہ قائم ہو گا۔اس میں ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی طرف توجہ ہوگی۔ہر عورت اور ہر مرد ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کیلئے قربانی کی کوشش کر رہا ہو گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ میری تعلیم ہے۔یہ ایک دوسرے کے حقوق ہیں۔یہ عورت ومرد کی ذمہ داریاں ہیں جو فطرت کے عین مطابق ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ کس حد تک تم اس پر عمل کرتے ہو۔اگر صحیح رنگ میں عمل کرو گے تو میرے فضلوں کے وارث بنو گے تمہیں قطعاً مغربی معاشرے سے متاثر ہونے اور اُن کی نقل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ وہ تم سے متاثر ہوں گے اور کچھ سیکھیں گے، اسلام کی خوبیاں اپنائیں گے۔‘‘ (مستورات سے خطاب بر موقع جلسه سالا نہ جرمنی بحواله الفضل ۲۹ اگست ۲۰۰۳) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ” جو شخص اپنے ماں باپ کی عزت نہیں کرتا اور امور معروفہ میں جو خلاف قرآن نہیں ہیں اُن کی بات نہیں مانتا اور اُن کی تعمید خدمت سے لا پرواہ ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔جو شخص اپنی اہلیہ اور اس کے اقارب سے نرمی اور احسان کے ساتھ معاشرت نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔۔۔ہر ایک مرد جو بیوی سے یا بیوی خاوند سے خیانت سے پیش آتی ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۹) 182