قربانی کا سفر

by Other Authors

Page 46 of 81

قربانی کا سفر — Page 46

مشن بند کرنے کا احتمال اور جماعتی رد عمل۔قربانیوں کا نیا باب 1956ء کا سال ایک قربانیوں اور جماعتی اعانت کا شاہکار ہے۔مالی قلت کے باعث یہ احتمال تھا کہ بعض بیرونی مشن بند کر دیئے جائیں۔حضور اقدس نے اس ضمن میں ایک خطبہ ارشاد فرمایا۔اس کے بعد کے خطبہ میں حضرت مصلح موعود نے اس گزشتہ خطبہ پر جماعتی رد عمل کو ان الفاظ میں بیان فرمایا:- ”میں نے پچھلے دنوں تحریک جدید کے بیرونی مشنوں کے متعلق ایک خطبہ پڑھا تھا جس میں میں نے ذکر کیا تھا کہ تحریک جدید کے پاس بیرونی مشنوں کے لئے اتنا کم روپیہ رہ گیا ہے کہ شائد آب ہمیں اپنے مشن بند کرنے پڑیں مگر ادھر میں نے خطبہ پڑھا اور اُدھر اللہ تعالیٰ کا فضل دیکھو کہ ایک دن میں نے ڈاک کھولی تو اس میں ہمارے ایک مبلغ کا خط نکلا جس میں اس نے لکھا کہ ایک جرمن ڈاکٹر نے احمدیت کے متعلق کچھ لٹریچر پڑھا تو اس نے ہمیں لکھا کہ مجھے اور لٹریچر بھجواؤ۔چنانچہ اس پر میں نے آپ کا لکھا ہوا دیباچہ قرآن اسے بھجوادیا۔دیباچہ پڑھ کر اس نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس کو اپنے ملک میں چھاپا جائے اور بڑی کثرت سے یہاں پھیلایا جائے اور میں اس بارے میں آپ کی ہر طرح مدد کرنے کے لیے تیار ہوں۔پھر اس نے لکھا کہ یہاں میں لاکھ جرمن نسل کے مسلمان پائے جاتے ہیں۔اگر دیباچہ کا یہاں کی زبان میں ترجمہ ہو جائے تو ہیں لاکھ مسلمان عیسائیوں کے ہاتھ میں جانے سے بچ جائے گا۔اور وہ احمدیت قبول کر لے گا۔گویا ہم تو ڈر رہے تھے کہ کہیں خدا نخواستہ ہمارے پہلے مشن بھی بند نہ ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ نے ہماری تبلیغ کے لئے راستے کھول دیئے۔پھر جب 46