قربانی کا سفر — Page ii
ابتدائيه خدا تعالی کی راہ میں مالی قربانیاں پیش کرنا جماعت احمدیہ کے افراد کا طرۂ امتیاز ہے۔تحریک جدید کی مد میں افراد جماعت تحریک کی ابتدا سے ہی عظیم قربانیاں پیش کر رہے ہیں اور جب خلفائے احمدیت ان میں سے چند کا انتخاب کر کے اپنے خطبات احباب کو پیش کرتے ہیں اس کی لذت اور اس کا بابرکت اثر مومنین میں مزید قربانی کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔اس مختصر کتابچہ میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ قربانی کے ان جواہر پاروں کو یکجا جمع کر دیا جائے جو ایک صدی پر پھیلے ہوئے ہیں۔دست ان کا ایک انتخاب اس کتابچہ میں پیش خدمت ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب افراد جماعت ان قربانی کرنے والوں کو اپنی شبانه ادعیہ میں یاد رکھیں اور ان کے علم سے مارے اعمال میں قربانی ایک نئی روح بیدار ہو اور ہم سب بھی خدا کے حضور معیاری قربانی پیش کرنے والے ہوں۔حضور اقدس ایده الله کی اجازت سے مجلس خدام الاحمديه امريکه اس کو شائع کر رہی ہے اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی شائع کیا جا رہا ہے۔خدا تعالی اس حقیر کوشش کو قبول فرمائے۔آمین والسلام خاکسار انور محمود خان لاس اینجلس آمریکه