تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 392
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۹۲ سورة الكوثر ہے جیسا کہ ہم ذکر کر چکے ہیں کہ قریش کے صدہا خبیث طبع لوگوں نے آنحضرت صلعم کا نام آبتر رکھا تھا اور وہ لوگ صاحب اولاد تھے اور اسلامی تاریخ میں ثابت نہیں کیا گیا کہ ان کی حیات میں ہی ان کے بیٹے اور پوتے ہلاک ہو گئے تھے بلکہ بعد میں آہستہ آہستہ ان کا قطع نسل ہو گیا تھا۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۳۸ تا ۴۴۲) یہ کمبخت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جسمانی اور روحانی طور پر ہر دو طرح ابتر قرار دیتے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّا اَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ - یہاں کوثر کا قرینہ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ ہے۔نحر اولاد کے لئے بھی ہوتا ہے کہ جب عقیقہ ہوتا ہے تو قربانیاں دیتے ہیں۔پس اگر نبی کریم کی اولاد نہ روحانی ہوئی نہ جسمانی تو نحس (البدر جلد نمبر۷ مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۵۰) کے لئے آیا۔