تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 381 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 381

تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ۳۸۱ سورة القريش بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة القريش بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لايُلفِ قُرَيْشِ لا يلف قريش فى الفِهِمُ رِحْلَةَ الشَّتَاءِ وَ الصَّيْفِ فَليَعْبُدُوا رَبَّ هذا الْبَيْتِ الَّذِى اَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ وَأَمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ۔( عرب صاحب نے ادھر ادھر غیر آبادی کو دیکھ کر عرض کی کہ یہ صرف حضور ہی کا دم ہے کہ جس کی خاطر اس قدر انبوہ ہے ورنہ اس غیر آبا دجگہ میں کون اور کب آتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سن کر فرمایا کہ ) اس کی مثال مکہ کی ہے کہ وہاں بھی عرب لوگ دور دراز جگہوں سے جا کر مال وغیرہ لاتے ہیں اور وہاں بیٹھ کر کھاتے ہیں اسی کی طرف اشارہ ہے اس سورۃ میں لا يُلفِ قریش 0 الفهم رحلَةَ الشَّتَاءِ وَالضَّيْفِ الخ البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۲۶)