تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 339 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 339

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ ۳۳۹ سورة التكاثر بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة التكاثر بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ الْهُكُمُ التَّكَاثُرُ حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَة كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ) ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ ، لَتَرَوْنَ الْجَحِيمَ لا ثُمَّ لَتَرَوْنَهَا عَيْنَ لا الْيَقِينِ ثُمَّ لَتُسُلُنَ يَوْمَيذٍ عَنِ النَّعِيمِ دنیا کی کثرت حرص و ہوا نے تمہیں آخرت کی تلاش سے روک رکھا یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پڑے۔دنیا سے دل مت لگاؤ۔تم عنقریب جان لو گے کہ دنیا سے دل لگانا اچھا نہیں۔پھر میں کہتا ہوں کہ عنقریب تم جان لو گے کہ دنیا سے دل لگانا اچھا نہیں۔اگر تمہیں یقینی علم حاصل ہو تو تم دوزخ کو اسی دنیا میں دیکھ لو گے پھر برزخ کے عالم میں یقین کی آنکھوں کے ساتھ دیکھو گے پھر عالم حشر اجساد میں پورے مؤاخذہ میں آجاؤ گے اور وہ عذاب تم پر کامل طور پر وارد ہو جائے گا اور صرف قال سے نہیں بلکہ حال سے تمہیں دوزخ کا علم حاصل ہو جائے گا۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے صاف فرما دیا ہے کہ اسی جہان میں بدکاروں کے لئے جہنمی زندگی پوشیدہ طور پر ہوتی ہے اور اگر غور کریں تو اپنی دوزخ کو اسی دنیا میں دیکھ لیں گے اور اس جگہ اللہ تعالی نے علم کو تین درجوں پر منقسم کیا ہے یعنی علم الیقین، عین الیقین حق الیقین۔اور عام کے سمجھنے کے لئے ان تینوں علموں کی یہ