تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 259 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 259

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۵۹ سورة البلد پھیلی ہوئی ہو وہاں احتیاط کرے لیکن اس کے بھی یہ معنی نہیں کہ انسان ایک میت سے اس قدر بعد اختیار کرے کہ میت کی ذلت ہو اور پھر اس کے ساتھ ساری جماعت کی ذلت ہو آئندہ خوب یاد رکھو کہ ہرگز اس بات کو نہیں کرنا چاہیے جبکہ خدا تعالیٰ نے تمہیں باہم بھائی بنا دیا ہے پھر نفرت اور بعد کیوں ہے؟ اگر وہ بھی مرے گا تو اس کی بھی کوئی خبر نہ لے گا اور اس طرح پر اخوت کے حقوق تلف ہو جائیں گے۔الحکم جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۱٫۳۰ پریل ۱۹۰۵ صفحه ۲)