تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 132 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 132

تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام ۱۳۲ سورة القيامة کے قریب جو مہدی آخر الزمان کے ظہور کا وقت ہے چاند اور سورج کا ایک ہی مہینہ میں گرہن ہوگا۔دوسری گواہی اس حدیث کے صحیح اور مرفوع متصل ہونے پر آیت لا يُظهرُ عَلَى غَيْبَةٍ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ اور : رَّسُولٍ ( الجن : ۲۸،۲۷) میں ہے کیونکہ یہ آیت علم غیب صحیح اور صاف کا رسولوں پر حصر کرتی ہے جس سے بالضرورت متعین ہوتا ہے کہ اِن لِمَهْدِينَا کی حدیث بلا شبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے۔(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۳۵ حاشیه ) قرآن شریف میں اور بہت سی پیشگوئیاں ہیں جو اس ہمارے زمانہ میں پوری ہوگئی ہیں جیسے اجتماع کسوف قمر وشس جو آیت مجمع الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ سے معلوم ہوتی ہے۔(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۳۱،۲۳۰) یہ امر کس کو معلوم نہیں کہ اسلامی سن یعنی تیرہ سو برس میں کئی لوگوں نے محض افترا کے طور پر مہدی موعود ہونے کا دعوی بھی کیا بلکہ لڑائیاں بھی کیں مگر کون ثابت کر سکتا ہے کہ ان کے وقت میں چاند گرہن اور سورج گرہن رمضان کے مہینہ میں دونوں جمع ہوئے تھے اور جب تک یہ ثبوت پیش نہ کیا جائے تب تک بلا شبہ یہ واقعہ خارق عادت ہے کیونکہ خارق عادت اسی کو تو کہتے ہیں کہ اس کی نظیر دنیا میں نہ پائی جائے۔اور صرف حدیث ہی نہیں بلکہ قرآن شریف نے بھی اس کی طرف اشارہ کیا ہے دیکھو آیت وَخَسَفَ الْقَمَرُ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ - (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۰۳، ۲۰۴) خدا تعالیٰ نے مختصر لفظوں میں فرما دیا کہ آخری زمانہ کی نشانی یہ ہے کہ ایک ہی مہینہ میں شمس اور قمر کے کسوف خسوف کا اجتماع ہوگا اور اسی آیت کے اگلے حصہ میں فرمایا کہ اس وقت مکذب کو فرار کی جگہ نہیں رہے گی جس سے ظاہر ہے کہ وہ کسوف خسوف مہدی معہود کے زمانہ میں ہو گا۔خلاصہ یہ ہے کہ وہ کسوف خسوف خدا کی پیشگوئی کے مطابق واقع ہوگا۔اس لئے مکذبوں پر حجت پوری ہو جائے گی۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۰۴ حاشیه ) قرآن شریف میں آخری زمانہ کی نسبت ایک یہ بھی پیشگوئی تھی کہ جب آخری زمانہ میں دوسرے آثار قیامت ظاہر ہوں گے اسی زمانہ میں ایک خاص وضع کا کسوف خسوف بھی ہو گا جیسا کہ اس آیت میں بھی اشارہ ہے وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ یعنی سورج اور چاند جمع کئے جائیں گے۔یہ آیت سورۃ قیامت کی ابتدائی سطروں میں ہے اور اسی وجہ سے اس سورت کا نام سورۃ قیامت رکھا گیا ہے اور یہ کسوف خسوف آثار قیامت