تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 17 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 17

تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام ۱۷ سورة يس خدا تعالیٰ کے ارادے بھی اس قسم کے ہوتے ہیں کہ پورے نہ ہوں۔اس کی شان تو یہ ہے إِذا أَرَادَ شَيْئًا آن الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۲ صفحه ۸) يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ - ہمارا حکم تو اتنے میں ہی نافذ ہو جاتا ہے کہ جب ہم ایک چیز کا ارادہ کرتے ہیں۔تو ہم اس چیز کو کہتے ہیں ہو جا تو وہ چیز ہو جاتی ہے۔مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۳۳۷) روح کی لذت اس وقت ملتی ہے جب انسان گداز ہو کر پانی کی طرح بہنا شروع ہوتا ہے اور خوف و خشیت سے بہہ نکلتا ہے۔اس مقام پر وہ کلمہ بنتا ہے اور اِنَّما أمره إذا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ کا مفہوم اس میں کام کرنے لگتا ہے۔الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخہ ۷ار مارچ ۱۹۰۱ ، صفحہ ۱) جس شخص کا یہ ایمان نہ ہو کہ إِنَّمَا أَمْرَةٌ إِذا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۲ صفحه ۳) اس نے خدا تعالیٰ کو نہیں پہچانا۔خدا تعالیٰ پر کوئی امر مشکل نہیں بلکہ اس کی تو شان ہے انما آمرةٌ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ راگست ۱۹۰۲ صفحه ۸) ودو فیلون - جو چیز علل اور اسباب سے پیدا ہوتی ہے وہ خلق ہے اور جو محض گن سے ہو وہ امر ہے چنانچہ فرمایا ہے إِنَّمَا أَمْرة إذا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ عالم امر میں کبھی توقف نہیں ہوتا۔خلق سلسلہ علل ومعلول کا محتاج ہے جیسے انسان کے بچہ پیدا ہونے کے لئے نطفہ ہو پھر دوسرے مراتب طبعی اور طبابت کے قواعد کے نیچے ہوتا ہے۔الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخه ۱۷۱۷ پریل ۱۹۰۳ صفحه ۱۲) گے۔فَسُبْحْنَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ پس وہ ذات پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر ایک چیز کی بادشاہی ہے اور اسی کی طرف تم پھیرے جاؤ جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۰۱) پس وہ ذات پاک ہے جس کی ہر ایک چیز پر بادشاہی ہے اور تم سب اسی کی طرف رجوع کرو گے۔اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۰۷) جو کچھ ہے خدا کے ہاتھ میں ہے جو چاہے کرتا ہے پیدہ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ - ( اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخہ ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ صفحه ۸)