تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 356 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 356

تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام ۳۵۶ سورة الواقعة و کی طرف نہیں۔دُنیا کی آلودگیوں اور ناپاکیوں میں مبتلا ہو کر یہ امید کیوں کر کر سکتے ہیں کہ ان پر قرآن کریم کے معارف کھلیں وہاں تو صاف لکھا ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ لیکچرلدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۷۹) علم دین آسمانی علوم میں سے ہے اور یہ علوم تقوی اور طہارت اور محبت الہیہ سے وابستہ ہیں اور سنگ دنیا کو مل نہیں سکتے۔سو اس میں کچھ شک نہیں کہ قول موجہ سے اتمام حجت کرنا انبیاء اور مردان خدا کا کام ہے اور حقانی فیوض کا مورد ہونا فانیوں کا طریق ہے۔اور اللہ جل شانہ فرماتا ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ پس کیوں کر ایک گندہ اور منافق اور دنیا پرست ان آسمانی فیضوں کو پاسکتا ہے جن کے بغیر کوئی فتح نہیں ہو سکتی؟ اور کیوں کر اس دل میں روح القدس بول سکتا ہے جس میں شیطان بولتا ہو۔( البلاغ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۷۲، ۳۷۳) يَقُولُونَ إِنَّا لَا نَرَى ضَرُورَةً مَسِيحِ وَلَا کہتے ہیں کہ ہم کو صیح اور مہدی کی کوئی ضرورت نہیں مَهْدِي وَكَفَانَا الْقُرْآنُ وَإِنَّا مُهْتَدُونَ بلکہ قرآن ہمارے لئے کافی ہے اور ہم سیدھے رستے پر وَيَعْلَمُونَ أَنَّ الْقُرْآنَ كِتَابُ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا ہیں حالانکہ جانتے ہیں کہ قرآن ایسی کتاب ہے کہ سوائے الْمُطَهَّرُونَ فَاشْتَدَّتِ الْحَاجَّةُ إِلى مُفت پاکوں کے اور کسی کی فہم اس تک نہیں پہنچتی۔اس وجہ سے ربِّي مِنْ أَيْدِى اللهِ وَأُدْخِلَ فِي الَّذِينَ ایک ایسے مفسر کی حاجت پڑی کہ خدا کے ہاتھ نے اسے پاک کیا ہو اور بینا بنایا ہو۔( ترجمہ اصل کتاب سے ) يُبْصِرُونَ (خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۱۸۴۱۸۳) قرآن شریف اگر چه عظیم الشان معجزہ ہے مگر ایک کامل کے وجود کو چاہتا ہے کہ جو قرآن کے اعجازی جواہر پر مطلع ہو اور وہ اس تلوار کی طرح ہے جو در حقیقت بے نظیر ہے لیکن اپنا جو ہر دکھلانے میں ایک خاص دست و باز و کی محتاج ہے۔اس پر دلیل شاہد یہ آیت ہے کہ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ پس وہ ناپاکوں کے دلوں پر معجزہ کے طور پر اثر نہیں کر سکتا بجز اس کے کہ اس کا اثر دکھلانے والا بھی قوم میں ایک موجود ہو اور وہ وہی ہوگا جس کو یقینی طور پر نبیوں کی طرح خدا تعالیٰ کا مکالمہ اور مخاطبہ نصیب ہوگا۔نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۸۶) قرآن کے حقائق ودقائق انہیں پر کھلتے ہیں جو پاک کئے گئے ہیں پس ان آیات سے صاف ثابت ہوتا