تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 148
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۴۸ سورة النُّور لیکن اسلام کا تیرھواں خلیفہ جو چودھویں صدی کے سر پر ہونا چاہئے جس کا نام مسیح موعود ہے اس کے لئے ضروری تھا کہ وہ قریش میں سے نہ ہو جیسا کہ حضرت عیسی اسرائیلی نہیں ہیں۔سید احمد صاحب بریلوی سلسلہ خلافت محمدیہ کے بارھویں خلیفہ ہیں جو حضرت یحیی کے مثیل ہیں اور سید ہیں۔(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۸۳ تا ۱۹۴) جبکہ مماثلت کی ضرورت کی وجہ سے واجب تھا کہ اس اُمت کے خلیفوں کا سلسلہ ایک ایسے خلیفہ پر ختم ہو جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مثیل ہو تو منجملہ وجوہ مماثلت کے ایک یہ وجہ بھی ضروری الوقوع تھی کہ جیسے حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت کے فقیہ اور مولوی اُن کے دشمن ہو گئے تھے اور اُن پر کفر کا فتویٰ لکھا تھا اور ان کو سخت سخت گالیاں دیتے اور اُن کی اور اُن کی پردہ نشین عورتوں کی توہین کرتے اور اُن کے ذاتی نقص نکالتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ اُن کو لعنتی ثابت کریں ایسا ہی اسلام کے مسیح موعود پر اس زمانہ کے مولوی کفر کا فتویٰ لکھیں اور اس کی توہین کریں اور اس کو بے ایمان اور لعنتی قرار دیں اور گالیاں دیں اور اس کے پرائیویٹ امور میں دخل دیں اور طرح طرح کے اس پر افترا کریں اور قتل کا فتویٰ دیں پس چونکہ یہ امت مرحومہ ہے اور خدا نہیں چاہتا کہ ہلاک ہوں۔اس لئے اُس نے یہ دُعا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کی سکھلا دی اور اس کو قرآن میں نازل کیا اور قرآن اسی سے شروع ہوا اور یہ دعا مسلمانوں کی نمازوں میں داخل کر دی تا وہ کسی وقت سوچیں اور سمجھیں کہ کیوں ان کو یہود کی اس سیرت سے ڈرایا گیا جس سیرت کو یہود نے نہایت برے طور سے حضرت عیسی علیہ السلام پر ظاہر کیا تھا۔(تحفہ گولڑز و یه روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۲۰۱) چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ حسب وعدہ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِم آخری خلیفہ اس امت کا حضرت عیسی علیہ السلام کے رنگ میں آئے گا۔اور ضرور ہے کہ وہ حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح قوم کے ہاتھ سے دُکھ اُٹھائے اور اس پر کفر کا فتویٰ لکھا جاوے اور اس کے قتل کے ارادے کئے جائیں اس لئے ترحم کے طور پر تمام مسلمانوں کو یہ دعا سکھلائی کہ تم خدا سے پناہ چاہو کہ تم ان یہودیوں کی طرح نہ بن جاؤ جنہوں نے موسوی سلسلہ کے مسیح موعود کو کا فر ٹھہرایا تھا اور اس کی توہین کرتے تھے اور اُن کو گالیاں دیتے تھے۔(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۰۲ تا ۲۰۴) أَنتَ تَقْرَأُ قَوْلَهُ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا | اور تو خدا کا قول وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ بھی مِنْكُم وَتَقْرَأُ قَوْله لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ پڑھتا ہے اور اس کا قول " لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ " بھی پڑھتا ہے۔،،