تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 431 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 431

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۳۰ سورة الرعد يَمْحُوا اللهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ * وَعِندَةٌ أم الكتب اللہ تعالیٰ کی شناخت کی یہ زبردست دلیل اور اس کی ہستی پر بڑی بھاری شہادت ہے کہ محو و اثبات اس کے ہاتھ میں ہے : يَمْحُوا اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ - الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱) ہمارا تو اعتقاد ہے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔وہ عمر کو کم بھی کر سکتا ہے اور زیادہ بھی کر سکتا ہے: يَمْحُوا اللهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ۔۔۔۔عیسائیوں کا بھی یہی اعتقاد ہے ان کی کتابوں میں لکھا ہے کہ ایک شخص کی پندرہ دن کی عمر باقی رہ گئی تھی۔دعا سے پندرہ سال ہو گئے۔الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰؍ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۱۱) ہمارا خدا قادر مطلق خدا ہے۔جو کامل اختیارات رکھتا ہے۔يَمْحُوا اللَّهُ مَا يَشَاءُ۔ہمارا ایمان ہے وہ جوتشی کی طرح نہیں۔وہ ایک حکم صبح دیتا ہے اور رات کو اس کے بدلنے کے کامل اختیارات رکھتا ہے۔( بدر جلد نمبر ۱۹ ۲۰ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۸ء صفحه ۴) وَإِنْ مَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَاغُ۔الْحِسَابُ وعلي اگر ہمارے علماء اس جگہ بھی توفی کے معنے یہی لیتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی زندہ آسمان پر اُٹھائے گئے ہیں۔تو ہمیں ان پر کچھ بھی افسوس نہ ہوتا مگر ان کی بیبا کی اور گستاخی تو دیکھو کہ توفی کا لفظ جہاں کہیں قرآن کریم میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آتا ہے تو اس کے معنے وفات کے لیتے ہیں اور پھر جب وہی لفظ حضرت مسیح کے حق میں آتا ہے تو اس کے معنی زندہ اُٹھائے جانے کے بیان کرتے ہیں اور کوئی ان میں سے نہیں دیکھتا کہ لفظ تو ایک ہی ہے۔اندھے کی طرح ایک دوسرے کی بات کو مانتے جاتے ہیں جس لفظ کو خدا تعالیٰ نے پچیس مرتبہ اپنی کتاب قرآن کریم میں بیان کر کے صاف طور پر کھول دیا کہ اس کے معنے روح کا قبض کرنا ہے نہ اور کچھ۔اب تک یہ لوگ اس لفظ کے معنی مسیح کے حق میں کچھ اور کے اور کر جاتے ہیں۔گویا تمام جہان کے لئے توفی کے معنی تو قبض روح ہی ہیں مگر حضرت ابن مریم کے لئے زندہ اٹھا لینا اس کے معنی ہیں۔( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۳) او لَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا وَاللهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ