تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 375
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۷۵ وقت پر آپہنچتا ہے جبکہ نوح کی قوم عذاب سے ہلاک کی گئی تھی۔سورة هود برائین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۱۳) اور ان لوگوں کے بارے میں جو ظالم ہیں میرے ساتھ مخاطبت مت کر وہ غرق کئے جائیں گے۔(براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۰۸ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳) ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہمارے حکم سے کشتی بنا۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ ٹائٹل پیج ) ایک طرف تو خدا نے کشتی کا حوالہ دیا ہے کہ جو اس میں چڑھے گا وہ نجات پاوے گا اور ایک طرف حکم دیا ہے : وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا یہاں بھی ظلم کی نسبت ہی فرمایا کہ جو لوگ ظالم ہیں تو ان کی نسبت بات ہی نہ کر۔خوف الہی اور تقوی بڑی برکت والی شے ہے۔البدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۳۳) یعنی ہمارے رو برو اور ہمارے حکم سے کشتی تیار کر اور ان لوگوں کے بارے میں جو ظالم ہیں مجھ سے بات نہ کر کہ میں ان سب کو غرق کروں گا۔( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۳۹) وَقَالَ ارْكَبُوا فِيهَا بِسْمِ اللهِ مَجْرِيهَا وَ مُرْسَهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ۔اس کشتی نوح پر سوار ہو جاؤ۔خدا کے نام پر ہے اس کا چلنا اور ٹھہرنا۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ٹائٹل پیج ) قَالَ سَاوِى إِلى جَبَلٍ يَعْصِمُنِي مِنَ الْمَاءِ قَالَ لَا عَاصِمَ الْيَوْمَ مِنْ أَمْرِ اللهِ إلا مَنْ رَّحِمَ ، وَ حَالَ بَيْنَهُمَا المَوْجُ فَكَانَ مِنَ الْمُغْرَقِيْنَ۔آج خدا کے سوا اس کی تقدیر سے کوئی بچا نہیں سکتا وہی رحم کرے تو کرے۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ٹائٹل پیج ) وَقِيلَ يَاَرْضُ ابْلَعِي مَاءَكِ وَيُسَمَاءُ أَقْلِعِي وَغِيضَ الْمَاءِ وَقُضِيَ الْأَمْرُ وَ اسْتَوَتُ عَلَى الْجُودِي وَقِيلَ بُعدًا لِلْقَوْمِ الظَّلِمِينَ۔(۴۵) نوح کی کشتی نے طوفان کے بعد ایسی جگہ پر قرار پکڑا جو اس کے مناسب حال تھا یعنی اس جگہ زمین پر