تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 333
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ قف ۳۳۳ سورة يونس بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة يونس بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ الر تِلْكَ أَيْتُ الكِتبِ الْحَكِيمِ۔یہ اس کتاب کی آیتیں ہیں کہ جو جامع علوم حکمیہ ہے۔(براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۳ حاشیہ نمبر ۱۱) قرآن حکیم ہے یعنی حکمت سے بھرا ہوا ہے۔(کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۵۲ ) ا كَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا اَنْ اَوْحَيْنَا إِلى رَجُلٍ مِنْهُم أَنْ اَنْذِرِ النَّاسَ وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا اَنَ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ قَالَ الْكَفِرُونَ إِنَّ هَذَا لَسْحِرُ مبين کیا لوگوں کو اس بات سے تعجب ہوا کہ جو ہم نے ان میں سے ایک کی طرف یہ وحی بھیجی کہ تو لوگوں کو ڈرا اور ان کو جو ایمان لائے یہ خوشخبری دے کہ ان کے لئے ان کے رب کے نزدیک قدم صدق ہے۔کافروں نے اس رسول کی نسبت کہا کہ یہ تو صریح جادوگر ہے۔بر امین احمد یہ چہار تحصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۳ حاشیہ نمبر ۱۱)