تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 302
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورة التوبة كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله۔۔۔۔۔یعنی خدا وہ ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب کرے۔۔۔۔یہ آیات قرآنی الہامی پیرایہ میں اس عاجز کے حق میں ہیں اور رسول سے مراد مامور اور فرستادہ ہے جو دین اسلام کی تائید کے لیے ظاہر ہوا۔اس پیشگوئی کا ماحصل یہ ہے کہ خدا نے جو اس مامور کو مبعوث فرمایا ہے یہ اس لئے فرمایا کہ تا اس کے ہاتھ سے دین اسلام کو تمام دینوں پر غلبہ بخشے اور ابتداء میں ضرور ہے کہ اس مامور اور اس کی جماعت پر ظلم ہو لیکن آخر میں فتح ہوگی اور یہ دین اس مامور کے ذریعہ سے تمام ادیان پر غالب آجائے گا اور دوسری تمام ملتیں بینہ کے ساتھ ہلاک ہو جائیں گی۔دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان پیشگوئی ہے اور یہ وہی پیشگوئی ہے جو ابتدا سے اکثر علماء کہتے آئے ہیں کہ مسیح موعود کے حق میں ہے اور اس کے وقت میں پوری ہوگی اور براہین احمدیہ میں سترہ برس سے مسیح موعود کے دعوے سے پہلے درج ہے تا خدا ان لوگوں کو شرمندہ کرے کہ جو اس عاجز کے دعوئی کو انسان کا افترا خیال کرتے ہیں۔براہین خود گواہی دیتی ہے کہ اس وقت اس عاجز کو اپنی نسبت مسیح موعود ہونے کا خیال بھی نہیں تھا اور پرانے عقیدہ پر نظر تھی لیکن خدا کے الہام نے اسی وقت گواہی دی تھی کہ تو مسیح موعود ہے۔کیونکہ جو کچھ آثار نبویہ نے مسیح کے حق میں فرمایا تھا الہام الہی نے اس عاجز پر جمادیا تھا۔(سراج منیر ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۴۳،۴۲) وہ خدا وہ قادر ذوالجلال ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ اس لیے بھیجا ہے تا دنیا کے تمام دینوں پر اس کو غالب کرے اگر چہ مشرک لوگ کراہت ہی کریں۔( براہینِ احمدیہ چہار قصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۸ حاشیہ نمبر ۱۱) هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ یعنی تاوہ دین اسلام کو حج قاطعہ اور براہین لِيُظهرة عَلَى الدِّينِ كُله۔۔۔۔۔آئی لِيُظهِر دِین ساطعہ کے ساتھ اسلام کے علاوہ تمام ادیان پر الْإِسْلامِ بِالْحُجَجِ الْقَاطِعَةِ وَ الْبَرَاهِينَ الشَّاطِعَةِ غالب کرے یعنی اللہ تعالیٰ مظلوم مومنوں کی ان عَلَى كُلِ دِيْنٍ مَا سِوَاهُ آتَى يَنصُرُ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ کے دین کو غالب کر کے اور ان کی حجت کو تمام کر الْمَظْلُومِيْنَ بِإِشْرَاقِ دِينِهِمْ وَإِثْمَامِ حُجَّتِهِم - کے مدد فرمائے ( ترجمہ از مرتب ) ( براہینِ احمد یہ چہار تصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۵ حاشیه در حاشیه نمبرا)