تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 263 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 263

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۶۳ سورة الاعراف مشکور ہونا پڑتا اور یہ بھی ایک شعبہ شرک کا ہو جا تا مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس سے بچایا ایک آبپاشی اور تخم ریزی تو کسان کرتا ہے اور ایک خود خدا کرتا ہے ہم اور ہماری جماعت خدا تعالیٰ) کی تخم ریزی اور آبپاشی سے ہیں تو خدا کے لگائے ہوئے پودا کو کون اُکھاڑ سکتا ہے۔البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲۷) اِنَّ وَلِي اللَّهُ الَّذِى نَزَّلَ الْكِتَبَ * وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ 194 میرا کارساز وہ خدا ہے جس نے اپنی کتاب کو نازل کیا ہے اور اس کا یہی قانونِ قدرت ہے کہ وہ صالحین کے کاموں کو آپ کرتا ہے اور ان کی مہمات کو خود متوتی ہوتا ہے۔(براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۵۰ حاشیہ نمبر ۱۱) یہ بات سمجھ رکھو کہ میرا حامی اور ناصر اور کار ساز وہ خدا ہے جس نے قرآن کو نازل کیا ہے اور وہ اپنے سچے اور صالح رسولوں کی آپ کا رسازی کرتا ہے۔( براہینِ احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۱۹ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳) ایک مقام تو کل ہے جس پر نہایت مضبوطی سے ان کو قائم کیا جاتا ہے اور ان کے غیر کو وہ چشمہ صافی ہرگز میسر نہیں آسکتا بلکہ انہیں کے لیے وہ خوشگوار اور موافق کیا جاتا ہے اور نور معرفت ایسا ان کو تھامے رہتا ہے کہ وہ بسا اوقات طرح طرح کی بے سامانی میں ہو کر اور اسباب عادیہ سے بکلی اپنے تئیں دور پا کر پھر بھی ایسی بشاشت اور انشراح خاطر سے زندگی بسر کرتے ہیں اور ایسی خوشحالی سے دنوں کو کاٹتے ہیں کہ گویا ان کے پاس ہزار ہا خزائن ہیں ان کے چہروں پر تونگری کی تازگی نظر آتی ہے اور صاحب دولت ہونے کی مستقل مزاجی دکھائی دیتی ہے اور تنگیوں کی حالت میں بکمال کشادہ دلی اور یقین کامل اپنے مولیٰ کریم پر بھروسہ رکھتے ہیں سیرت ایثار ان کا مشرب ہوتا ہے اور خدمت خلق ان کی عادت ہوتی ہے اور کبھی انقباض ان کی حالت میں راہ نہیں پاتا اگر چہ سارا جہان ان کا عیال ہو جائے اور فی الحقیقت خدا تعالیٰ کی ستاری مستوجب شکر ہے جو ہر جگہ ان کی پردہ پوشی کرتی ہے اور قبل اس کے جو کوئی آفت فوق الطاقت نازل ہو ان کو وامن عاطفت میں لے لیتی ہے کیونکہ ان کے تمام کاموں کا خدا متولی ہوتا ہے جیسا کہ اس نے آپ ہی فرمایا ہے : وَهُوَ يَتَوَلّى الصّلِحِنین۔لیکن دوسروں کو دنیا داری کے دل آزار اسباب میں چھوڑا جاتا ہے اور خارق عادت سیرت جو خاص ان لوگوں کے ساتھ ظاہر کی جاتی ہے کسی دوسرے کے ساتھ ظاہر نہیں کی جاتی۔برائین احمد یہ چہار صص، روحانی خزائن جلد اصلحه ۵۳۸ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)