تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 235 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 235

تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام ۲۳۵ سورة الاعراف کا نتیجہ بتاتے ہیں لیکن مبتلا خود ہوتے ہیں حالانکہ اگر ہماری شامت اعمال تھی تو چاہیے تھا کہ طاعون کی خبر تم کو دی جاتی مگر یہ کیا ہوا کہ خبر بھی ہم کو دی گئی اور موتیں تم میں ہوتی ہیں برخلاف اس کے کہ ہماری حفاظت کا وعدہ کیا جاتا اور اسے ایک نشان ٹھہرایا جاتا ہے۔کچھ تو خدا سے ڈرو۔الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخه ۱۷/اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۳) وَ وَعَدْنَا مُوسى ثَلْثِينَ لَيْلَةً وَأَنْسَسُنَهَا بِعَشْرِ فَتَمَّ مِيقَاتُ رَبِّهِ أَرْبَعِينَ ليْلَةً وَ قَالَ مُوسَى لِأَخِيهِ هُرُونَ اخْلُفْنِي فِي قَوْمِي وَ اَصْلِحْ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِيلَ الْمُفْسِدِينَ۔پھر ہم کہتے ہیں کہ جس حالت میں وعدہ کی تاریخ ٹلنا نصوص قرآنیہ قطعیہ یقینیہ سے ثابت ہے جیسا کہ آیت : وَ وَعَدْنَا مُوسى ثَلثينَ لَيْلَةً اس کی شاہد ناطق ہے تو وعید کی تاریخیں جونزول عذاب پر دال ہوتی ہیں جس کا ٹلنا اور رد بلا ہونا تو بہ اور استغفار اور صدقات سے باتفاق جمیع انبیاء علیہم السلام ثابت ہے ا پس ان تاریخوں کا ٹلنا بوجہ اولی ثابت ہوا اور اس سے انکار کرنا صرف سفیہ اور نادان کا کام ہے نہ کسی صاحب بصیرت کا۔انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۲۰،۱۱۹) وَ لَمَّا جَاءَ مُوسى لِمِيْقَاتِنَا وَ كَلَّمَهُ رَبُّهُ قَالَ رَبِّ أَرِنِي انْظُرُ إِلَيْكَ قَالَ لَنْ تَرينى ولكن انظُرُ إِلَى الْجَبَلِ فَإِنِ اسْتَقَرَّ مَكَانَهُ فَسَوْفَ تَرينى فَلَمَّا تَجَلّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَعَا وَ خَرَ مُوسى صَعِقَا فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ سُبْحَنَكَ تُبْتُ إِلَيْكَ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَه دا۔۔۔۔۔۔پس جب کہ خدا نے پہاڑ پر بجلی کی تو اس کو پاش پاش کر دیا یعنی مشکلات کے پہاڑ آسان ہوئے۔برائین احمد یہ چہار شصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۱۵ ،۶۱۶ حاشیه در حاشیه نمبر ۳) جب خدا مشکلات کے پہاڑ پر تجلی کرے گا تو انہیں پاش پاش کر دے گا۔برائین احمد یه چهار تص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۶۵ حاشیه در حاشیه نمبر ۴)