تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 169 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 169

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۶۹ سورة الانعام والوں کا ذلیل اور رسوا ہو جانا یہ وعدہ عنقریب پورا ہونے والا ہے اور تم ہرگز اس کو روک نہیں سکو گے۔برائن احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۹ حاشیہ نمبر ۱۱) قُل يُقَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلُ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَنْ تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ اگر تم بھی کچھ چیز ہو تو اپنے مکان پر فیصلہ کے لیے کوشش کرو اور میں بھی کروں گا پھر تم دیکھو گے کہ خدا کس کے ساتھ ہے۔تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۶۹ حاشیه ) اس وقت خود اسلام میں کئی فرقے موجود ہیں جو کہ ایک دوسرے کی تردید کر رہے ہیں پھر دوسرے مذاہب کے حملے الگ ہیں۔۔۔۔۔۔اور ہر ایک کا دعوی یہی ہے کہ ہم حق پر ہیں پس ایسی حالت میں فیصلہ کرنا ایک آسان امر نہیں ہے یا تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کسی کو فہم دے اور رشد عطا کرے اور یا خودانسان جلدی نہ کرے اور صبر اور دعا سے کام لے تا کہ وقت پر حقیقت کھل جاوے کہ خدا کی تائید اور نصرت کس کے شامل حال ہے کیونکہ جھوٹے مذہب کے ساتھ اس کی نصرت اور تائید بھی شامل نہیں ہو سکتی۔اگر جھوٹے مذہب کی بھی وہی خاطر خدا کو ہو جو کہ بچے مذہب کی ہوتی ہے تو پھر سچ اور جھوٹ کا امتیاز کرنا محال ہو جائے گا۔اس لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جیسے کہ قرآن شریف میں درج ہے یہ جواب دیا کہ : اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ اني عَامِل کہ اگر تم لوگوں پر میرا سچا ہونا مشتبہ ہے تو تم بھی اپنی اپنی جگہ عمل کرو میں بھی کرتا ہوں انجام پر دیکھ لینا کہ خدا کی تائید اور نصرت کس کے شامل حال ہے۔(البدر جلد ۴ نمبر ۶ مورخه ۱۸ / فروری ۱۹۰۵ ء صفحه ۴) اِعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِل فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ تم اپنی جگہ کام کرو میں اپنا کام کرتا ہوں عنقریب ج ( بدر جلد نمبر ۳۶ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۵) تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ سچا کون ہے۔ان کو کہہ کہ تم اپنے طور پر اپنی کامیابی کے لیے عمل میں مشغول رہو اور میں بھی مشغول ہوں پھر دیکھو گے کہ کس کے عمل میں قبولیت پیدا ہوتی ہے۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۹۵) قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أَوْحَى إِلَى مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُةَ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً