تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲) — Page 399
تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام ۳۹۹ سورة البقرة تمہاری عورتیں نہیں ان کو نکاح کرنے سے مت روکو۔(آریہ دھرم، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۵۳) ذلِكَ يُوعَظُ بِهِ مَنْ كَانَ مِنْكُمُ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ یعنی یہ اُس کو وعظ کیا جاتا ہے جو تم میں سے اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے۔شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۱) وَ الْوَالِداتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يُتِمَّ الرَّضَاعَةَ وَ عَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ لَا تُكَلِّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَهَا لَا تُضَارَ وَالِدَةٌ بِوَلَدِهَا وَلَا مَوْلُودُ لَهُ بِوَلَدِهِ وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ فَإِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِنْهُمَا وَ تَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا وَاِن اَرَدتُّمْ أَنْ تَسْتَرْضِعُوا أَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِذَا سَلَّمْتُمْ مَّا أَتَيْتُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَاتَّقُوا اللهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ یعنی ماؤں کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو دو برس کامل تک دودھ پلا دیں اگر وہ مدت رضاعت کو پورا کرنا چاہتی ہیں اور اُن کی خوراک پوشاک اس مرد کے ذمہ ہے جس کے وہ بچے ہیں۔(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه (۲۱۱) وَ عَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَ كسوتُهُنَّ یعنی یہ بات مردوں کے ذمہ ہے کہ جو عورتوں کو کھانے کے لئے ضرورتیں ہوں یا پہننے کے لئے ضرورتیں ہوں وہ سب اُن کے لئے مہیا کریں۔اس سے ظاہر ہے کہ مرد عورت کا مربی اور حسن اور ذمہ وار آسائش کا ظہرایا گیا ہے اور وہ عورت کے لئے بطور آقا اور خداوند نعمت کے ہے۔(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۸۸) وَ الَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَعَشْرًا ۚ فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا فَعَلْنَ فِي انْفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ) (۲۳۵ اور جو لوگ تم میں سے فوت ہو جائیں اور جو روئیں رہ جائیں تو وہ چار مہینے اور دس دن نکاح کرنے سے شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۶) رکی رہیں۔