تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲) — Page 380
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام عسى أن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ هُوَ خَيْرٌ لَكُمْ - ۳۸۰ سورة البقرة الحکم جلد ۶ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۷) بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کو تم پسند کرتے ہو اور وہ اچھی نہیں ہوتی ہیں اور بہت سی ایسی ہوتی ہیں جن کو تم نا پسند کرتے ہو اور وہ درحقیقت تمہارے لئے مفید ہوتی ہیں۔انکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ صفحہ ۲) يَسْتَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ قُلْ قِتَالُ فِيْهِ كَبِيرُ ۖ وَصَةٌ عَنْ سَبِيلِ اللهِ وَ كُفْرَ بِهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ إِخْرَاجُ أَهْلِهِ مِنْهُ أَكْبَرُ عِنْدَ اللهِ وَ الْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ وَ لَا يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّى يَرُدُّوكُمْ عَنْ دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا وَ مَنْ يَرْتَدِدُ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَيَمُتُ وَهُوَ كَافِرُ فَأُولبِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَ أُولَبِكَ أَصْحَبُ النَّارِ هُمْ ۲۱۸ فِيهَا خَلِدُونَ یعنی شہر حرام میں قتل تو گناہ ہے لیکن خدا تعالی کی راہ سے روکنا اور کفر اختیار کرنا اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کو مسجد حرام سے خارج کرنا یہ بہت بڑا گناہ ہے۔اور بغاوت کو پھیلانا یعنی امن کا خلل انداز ہو نا قتل سے بڑھ کر ہے اور ہمیشہ قتل کے لئے یہ لوگ مقابلہ کریں گے تا اگر ممکن ہوتو تمہیں دین حق سے پھیر دیں۔جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۵۵) اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ الَّذِينَ هَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَبِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ الله وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيم یعنی جولوگ ایمان لائے اور خدا کے لئے وطنوں سے یا نفس پرستیوں سے جُدائی اختیار کی اور خدا کی راہ میں کوشش کی ، وہ خدا کی رحیمیت کے امیدوار ہیں اور خدا غفور اور رحیم ہے یعنی اس کا فیضان رحیمیت ضروران لوگوں کے شامل حال ہو جاتا ہے کہ جو اس کے مستحق ہیں۔کوئی ایسا نہیں جس نے اس کو طلب کیا اور نہ پایا۔عاشق که شد که یار بحالش نظر نه کرد اے خواجہ درد نیست و گرنه طبیب ہست وگرنہ (براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۵۱، ۴۵۲ حاشیه ۱۱) وَ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاء فِي الْمَحِيضِ وَلَا