تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲) — Page 167
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام 172 سورة البقرة نماز اور صبر کے ساتھ خدا سے مدد چاہو نماز کیا چیز ہے؟ وہ دعا ہے جو تسبیح تحمید، تقدیس اور استغفار اور درود کے ساتھ تضرع سے مانگی جاتی ہے۔سو جب تم نماز پڑھو تو بے خبر لوگوں کی طرح اپنی دُعاؤں میں صرف عربی الفاظ کے پابند نہ رہو کیونکہ اُن کی نماز اور اُن کا استغفار سب رسمیں ہیں جن کے ساتھ کوئی حقیقت نہیں۔نہ کا کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶۹،۶۸) انسان کو جو حکم اللہ تعالیٰ نے شریعت کے رنگ میں دیئے ہیں جیسے اقیمُوا الصَّلوةَ نماز کو قائم رکھو یا فرمایا وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة ان پر جب وہ ایک عرصہ تک قائم رہتا ہے تو یہ احکام بھی شرعی رنگ سے نکل کر گوئی رنگ اختیار کر لیتے ہیں اور پھر وہ ان احکام کی خلاف ورزی کر ہی نہیں سکتا۔الحکم جلد نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰؍جولائی ۱۹۰۳ صفحه ۱۵) وَ اِذْ نَجَّيْنَكُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَ يَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ وَفِي ذَلِكُمْ بَلاءُ مِنْ رَبِّكُمْ عَظِيمٌ۔یعنی وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تم کو آل فرعون سے نجات دی وہ تم کو طرح طرح کے دُکھ دیتے تھے تمہارے لڑکوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں خدا تعالیٰ کی طرف سے تمہارا بڑا امتحان تھا۔شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۶) اے بنی اسرائیل ہماری اس نعمت کو یاد کرو کہ ہم نے آل فرعون سے تمہیں چھڑا یا تھا جب وہ تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے تھے اور تمہاری بیٹیوں کو رکھ لیتے تھے۔(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۶) وَاذْفَرقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَانْجَيْنَكُمْ وَأَغْرَقْنَا الَ فِرْعَوْنَ وَ انْتُمْ تَنْظُرُونَ ) اور وہ زمانہ یاد کرو جب دریا نے تمہیں راہ دیا تھا اور فرعون اس کے لشکر کے سمیت غرق کیا گیا تھا۔(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۶) اور وہ وقت یاد کرو جبکہ ہم نے تمہارے پہنچنے کے ساتھ ہی دریا کو پھاڑ دیا۔پھر ہم نے تم کو نجات دے دی اور فرعون کے لوگوں کو ہلاک کر دیا اور تم دیکھتے تھے۔شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۶) وَإِذْ أَتَيْنَا مُوسَى الْكِتَب وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ۔فرقان۔۔۔حق و باطل میں فرق کرنے والی۔الحکم جلد ۴ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۷ /اکتوبر ۱۹۰۰ صفحه ۵)