تفسیر کبیر (جلد ۹)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 618 of 704

تفسیر کبیر (جلد ۹) — Page 618

الَّذِيْنَ ظَلَمُوْۤا اَيَّ مُنْقَلَبٍ يَّنْقَلِبُوْنَ۔وہ لوگ جو ظلم کررہے ہیں عنقریب جان لیں گے کہ ان کا انجام کیساہے یعنی اللہ تعالیٰ کے نبیوں اورشیطان کے بندوں میں یہ فرق ہوتاہے کہ اللہ تعالیٰ جو ہرامر پر قادرہے اپنے بندوں کی مدد کرتاہے۔لیکن شیطان ایسانہیں کرسکتا۔پس عنقریب خدا تعالیٰ اپنی مدد کو ظاہر کردے گا اوراسلام کے ظالم معترض دیکھ لیں گے کہ ان کاآخری ٹھکانہ کہاں ہے اوراس طرح دنیا کو پتہ لگ جائے گاکہ آیا وہ شیطان کے پیچھے چل رہے تھے یامسلمان شیطان کے پیچھے چل رہے تھے۔