تفسیر کبیر (جلد ۹) — Page 613
میں کہی جاتی ہیں ان کے متعلق بعض دفعہ دوسر اسمجھتاہے کہ میں نے فلاں کے اشارے کو سمجھ لیاہے اوراشار ہ کرنے والا بھی سمجھتاہے کہ دوسرے نے میرااشارہ سمجھ لیا ہے۔لیکن جب بات کھلتی ہے تومعلوم ہوتا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کے مطلب کو نہیں سمجھا تھا۔لطیفہ مشہورہے کہ اکبربادشاہ کے دربار میں ایک دفعہ ایران کا کوئی صوفی آیا۔اوراس نے کہا آپ اپنے علماء کوبلائیں میں ان سے کچھ سوال کرناچاہتاہوں۔اکبر نے علماء کو بلوایا۔جب وہ پہنچ گئے تواس صوفی نے اشارے کرنے شروع کردیئے۔اکبرنے کہا یہ آپ کیاکررہے ہیں۔کوئی بات کریں جس کی سمجھ بھی آسکے۔صوفی نے کہا باتیں تو جہلا ء بھی کرلیتے ہیں۔علماء کاکام توصرف اشارے سمجھنا ہے۔اگریہ اشارے نہ سمجھ سکیں تو علماء کیسے ہوئے۔آخر جب علماء ان اشاروں کو نہ سمجھ سکے توان کو مقابلہ سے عاجز سمجھا گیا۔اورکہا گیا کہ یہ ہار گئے ہیں۔اس پر ملّا ابوالحسن بن ابو محاسن جو ملّا دوپیازہ کے نام سے مشہور ہے اٹھا۔اوراس نے کہا۔میں اس صوفی کے ساتھ مقابلہ کرتاہوں۔بادشاہ نے ایرانی صوفی سے کہا۔اب کوئی سوال کرو۔صوفی نے ہاتھ کی ایک انگلی دکھائی ملّا دوپیازہ نے اس کے جواب میں دوانگلیاں دکھادیں۔صوفی نے ہاتھ کی انگلیاں کھول کر پنجہ دکھایا۔اس کے جواب میں ملّا دوپیازہ نے مٹھی بند کرکے مکّا دکھا دیا۔اس کے بعد صوفی نے زمین پر ایک گول دائرہ بنایا۔اور ملّا دوپیازہ نے اس گول دائرہ کے درمیان ایک نقطہ لگادیا۔اس پر وہ صوفی کہنے لگا۔واقعی یہ شخص قابل ہے۔اورمیں اس کے سامنے اب کوئی سوال نہیں کرسکتا۔لوگوں نے صوفی سے پوچھا۔کہ تمہارا انگلی دکھانے سے کیا مطلب تھا۔اس نے کہا میرایہ مطلب تھاکہ اللہ ایک ہے اور ملّا دوپیازہ نے اس کا بالکل ٹھیک جواب دیا کہ اللہ تو ایک ہے مگر اس کے ساتھ اس کا رسول بھی ہے۔پھر میں نے پانچ انگلیا ں دکھائیں جس سے میرایہ مطلب تھا کہ پنج تن ہی ہیں جن پر اسلام کی بنا ہے۔اس کے جواب میں ملّا دوپیازہ نے کہا کہ واقعی پنج تن ہیں لیکن حقیقت میں وہ ایک ہی ہیں اوراس کے مکا دکھانے کا یہی مطلب تھا۔پھر میں نے زمین پر گول دائرہ بنایا۔جس کامطلب یہ تھاکہ زمین گول ہے۔اس کے جواب میں ملّا دوپیازہ نے اس میں نقطہ لگاکر یہ کہا کہ زمین تو گول ہے مگر وہ اپنے محور کے گرد گھومتی ہے۔جب ملّادوپیازہ سے پوچھا گیا کہ تم نے کیاسمجھا تھا۔تواس نے کہا کہ جب صوفی نے ایک انگلی دکھائی تو میں یہ سمجھا کہ یہ کہتاہے کہ میں تیری ایک آنکھ پھوڑ دوں گا۔اس پر میں نے اس کے جواب میں دوانگلیاں دکھا کرکہاکہ میں تیری دونوں آنکھیں پھوڑ دوں گا۔پھر اس نے پنجہ دکھا یاتومیں نے سمجھاکہ یہ مجھے کہتاہے کہ میں تیرے منہ پر تھپڑ ماروں گا۔میں نے اس کے جواب میں کہاکہ میں تمہیں گھونسہ ماروں گا۔پھر ا س نے زمین پر جب گول دائر ہ بنایا۔تومیں نے سمجھا کہ یہ کہتاہے کہ انسان کے لئے روٹی ضروری چیز ہے۔اس پر میں نے درمیان میں نقطہ لگاکرکہا کہ صرف روٹی