تفسیر کبیر (جلد ۹)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 493 of 704

تفسیر کبیر (جلد ۹) — Page 493

كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ ا۟لْمُرْسَلِيْنَ۠ۚۖ۰۰۱۰۶اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نوح ؑ کی قوم نے (اپنے)رسولوں کا انکار کیا۔جب کہ ان سے ان کے نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ۰۰۱۰۷اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ۰۰۱۰۸ بھائی نوح ؑ نے کہا۔کیا تم تقویٰ نہیںکرتے ؟ میں تمہاری طرف ایک امانت دار پیغامبر فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ۰۰۱۰۹وَ مَاۤ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ ہوکر آیا ہوں۔پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔اور میں اس (خدمت کے سلسلہ) میں کوئی اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَۚ۰۰۱۱۰فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِؕ۰۰۱۱۱ اجر نہیں مانگتا۔میرا بدلہ تو رب العالمین (خدا)کے ذمہ ہے۔پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری طاعت کرو۔تفسیر۔فرماتا ہے۔نوح ؑ کی قوم نے بھی نوح ؑ کی جو کہ اس وقت سب رسولوں کا قائم مقام تھا تکذیب کی۔نوح ؑ نے ان کو سمجھا یا مگر وہ نہ مانے اور یہ بھی بتایا کہ آخر میرے سمجھانے کی غرض کیا ہے۔میں تم سے کچھ مانگتا تو نہیں۔میری امید اور میرا توکل تو صرف رب العالمین خدا پر ہے۔پس اللہ کا تقویٰ اختیا ر کرو اور میری اطاعت کرو۔اَطِیْعُوْنِ سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی کی اطاعت اور شریعت پر عمل جُدا جُدا چیزیں ہیں۔اہلِ قرآن کہا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے صرف قرآن کی اطاعت کا حکم ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا حکم نہیں۔مگر حضرت نوح علیہ السلام جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ادنیٰ نبی تھے کہتے ہیں۔وَاَطِیْعُوْنِ تم میری ذات کی اطاعت بھی کرو۔تب تمہارا تقویٰ مکمل ہوگا۔کیونکہ خدائی تعلق کا پہلا زینہ خدا تعالیٰ کے نبیوں سے تعلق پیدا کرنا ہوتا ہے جس طرح تمہارے لئے یہ ناممکن ہے کہ تم چھلانگ لگا کر چھت پر چڑھ سکو۔اسی طرح تمہارے لئے یہ ناممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف راہنمائی کرنے والے وجودوںکو چھوڑ کر تم خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرسکو مگر جس طرح کبھی کبھا ر ایسا بھی ہوتاہے کہ چھت پر بیٹھا ہوا انسان جب دیکھتا ہے کہ کسی پر شیر یا ڈاکو نے حملہ کردیا ہے تو وہ رسی گرا کر اس کو اوپر کھینچ لیتا ہے۔اسی طرح کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔کہ خدا تعالیٰ جب دیکھتا ہے کہ کوئی شخص اس سے ملنے کی سچی تڑپ رکھتا ہے لیکن وہ ایسے ماحول میں ہے کہ اسے انبیاء کی راہنمائی میسر نہیں آسکتی تو وہ خود اس کو اپنی طرف