تفسیر کبیر (جلد ۹) — Page 453
کامیابی اور کامرانی عطافرمائے گا۔اس آیت میں جوغفر کالفظ استعمال کیاگیاہے اس کے معنے صرف گناہوں کی معافی کے نہیں بلکہ کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کے بھی ہیں۔چنانچہ عربی زبان میں جب غَفَرَ الشَّیْءَ غَفْرًا کہیںتو اس کے معنے ہوتے ہیں۔سَتَرَہکسی چیز کو ڈھانپ دیا۔اور جب غَفَرَ الْمَتَاعَ فِیْ الْوِعَائِ کہا جائے تو اس کے معنے ہوتے ہیںاَدْخَلَہٗ وَسَتَرَہٗ سامان کو کسی ٹرنک یاتھیلے میں بندکرکے محفوظ کردیا۔اور جب کسی کے متعلق غَفَرَاللّٰہُ ذَنْبَہٗ کے الفاظ استعمال کئے جائیں تو اس کے معنے ہوتے ہیںغَطَّی عَلَیْہِ وَعَفَاعَنْہ۔خدا تعالیٰ نے اس کے قصو ر کوڈھانپ دیااور اس کی کمزوریوں پر پردہ ڈال دیا(اقرب )اسی طرح خَطِیْئَۃٌ کالفظ إِثْمٌ کے مقابلہ میںاپنے اندر عمومیت رکھتاہے یعنی إِثْمٌ کالفظ توصرف ایسے قصور کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو عمداً اور اراداۃً کیا جائے لیکن خطیئۃ کا لفظ ان بشری کمزوریوں کے لئے بھی استعمال کر لیا جاتا ہے جن میںارادہ کاکوئی دخل نہیں ہوتا۔اسی طرح یَوْمٌ کالفظ صرف دن کے معنوںمیںاستعمال نہیں ہوتا بلکہ وقت اور زمانہ کے معنوں میںبھی استعمال ہوتاہے۔چنانچہ قرآ ن کریم میں بعض جگہ یومٌ کالفظ ایک ہزار سال(سورۃ السجدۃ ع ۱) کے لئےاور بعض جگہ پچاس ہزار سال(سورۃ المعارج ع ۱) کے لئے استعمال کیاگیاہے محاورئہ عرب میںبھی یَوْمٌ زمانہ اور وقت کے معنوں میںاستعمال ہوتاہے چنانچہ ایک شاعر کہتاہے ؎ یَوْمَاہٗ یَوْمُ نَدًی وَ یَوْمُ طِعَانٖ (لسان العرب و تاج العروس) یعنی اس شخص کے دو ہی یوم ہیں۔ایک سخاوت کرنے کایوم اور ایک نیزہ مارنے کایوم۔اس جگہ یوم وقت کے معنوں میںاستعمال کیاگیاہے اور شاعر اپنے ممدوح کی تعریف کرتے ہوئے کہتاہے کہ اس کی زندگی کے کام صرف دو حصوں میں تقسیم ہیں۔اس کاکچھ وقت تو سخاو ت کے کاموں میں خرچ ہوتاہے اور کچھ وقت لڑائی میںبسر ہوتاہے۔اسی طرح ایک حدیث میں آتاہے کہ تِلْکَ اَ یَّامُ الْھَرْجِ (ابو داؤد کتاب الفتن والملاحم باب النھی عن السعی فی الفتنۃ)یہ فتنہ کے ایام ہیں اور مراد یہ ہے کہ یہ فتنہ کے اوقات ہیں۔اس جگہ بھی یوم وقت اور زمانہ کے معنوں میں استعمال ہواہے۔باقی رہادین کالفظ سو اس کے بھی عربی زبان میں کئی معانی ہیں۔دین کالفظ اطاعت کے معنوں میںبھی استعمال ہوتاہے۔جزاء اور مطابق عمل نتیجہ کے معنوں میں بھی استعمال ہوتاہے۔قضا اورفیصلہ کے معنوں میںبھی استعمال ہوتاہے۔ملّت کے معنوں میںبھی استعما ل ہوتاہے۔حساب کے معنوں میںبھی استعما ل ہوتاہے۔