تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 610 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 610

نوجوان عورتوں میں بے پردگی کی تحریک پیدا نہیں ہوگی۔ہمارے ملک کے لحاظ سے ساٹھ سالہ اور یورپ کے لحاظ سے ستر پچھتر سالہ عورت پر اس اجازت کا اطلاق ہو سکتا ہے۔کیونکہ اس عمر میں بوڑھی عورتوں کے لئے چلنا پھر نا مشکل ہو تا ہے اور پھر پردہ کے کپڑوں کو سنبھالنا تو اُن کی مشکل کو اور بھی بڑھا دیتا ہے۔لیکن شریعت پھر بھی یہی کہتی ہے کہ اگر وہ پردہ کو قائم رکھیں تو نتائج کے لحاظ سے یہ زیادہ بہتر بات ہے۔لَيْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى نہ اندھوں پر نہ لنگڑوں پر نہ مریض پر نہ تم پر گھروں سے یا اپنے باپ دادوں کے گھر سے یا اپنی مائوں ( یا ننھیال ) الْمَرِيْضِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ اَنْ تَاْكُلُوْا مِنْۢ کے گھر سے یا اپنے بھائیوں کے گھر سے یا اپنی بہنوں کے گھر سے یا اپنے چچوں کے گھر سے یا اپنی پھوپھیوں بُيُوْتِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اٰبَآىِٕكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اُمَّهٰتِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ کے گھر سے یا اپنے ماموئوں کے گھر سے یااپنی خالائوں کے گھر سے اِخْوَانِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اَخَوٰتِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اَعْمَامِكُمْ اَوْ یا جن کے سامان کے انتظام پر تم مقرر ہو یا اپنے دوستوں کے گھروں بُيُوْتِ عَمّٰتِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اَخْوَالِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ خٰلٰتِكُمْ اَوْ سے کوئی چیز لے کر کھالینے میں کوئی حرج ہے (اسی طرح) تم پر کوئی گناہ نہیں مَا مَلَكْتُمْ مَّفَاتِحَهٗۤ اَوْ صَدِيْقِكُمْ١ؕ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ کہ الگ کھائو یا سب مل کر کھائو۔پس جب گھروں میں داخل ہو نے لگو اَنْ تَاْكُلُوْا جَمِيْعًا اَوْ اَشْتَاتًا١ؕ فَاِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوْتًا تو اپنے عزیزوں یا دوستوںپر سلام کہہ لیا کرو۔یہ اللہ کی طرف سے