تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 465
اَحَدٍ اَبَدًا١ۙ وَّ لٰكِنَّ اللّٰهَ يُزَكِّيْ مَنْ يَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ۰۰۲۲ بہت دعائیں سننے والا بہت جاننے والا ہے۔حلّ لُغَات۔اَلْفَحْشَآءَ۔اَلْفُحْشُ وَالْفَحْشَآءُ وَالْفَاحِشَۃُ مَا عَظُمَ قُبْحُہٗ مِنَ الْاَفْعَالِ وَالْاَقْوَالِیعنی فحش ، فحشاء اور فاحشہ ہر ایسے فعل اور قول کو کہتے ہیں جس کی برائی نہایت واضح اور نمایاں ہو۔(مفردات) اَلْمُنْکَرُ۔اَلْمُنْکَرُ: مَالَیْسَ فِیْہِ رِضَی اللّٰہِ مِنْ قَوْلٍ اَوْفِعْلٍ۔ہر وہ بات یا فعل جس میں اللہ تعالیٰ کی پسندیدگی نہ ہو منکر کہلاتی ہے۔( اقرب) زَکٰی۔زَکَا الرَّجُلُ کے معنے ہیں صَلَحَ وَ تَنَعَّمَ۔اچھا ہو گیا اور عمدہ حالت میں آگیا ( اقرب) تفسیر۔خُطْوَۃٌ کے معنے قدم کے ہوتے ہیں لیکن جب یہ لفظ جمع کی صورت میں استعمال ہو تو اس کے معنے مفسرین کے نزدیک مسلک اور مذہب اور اثر کے بھی ہوتے ہیں ( فتح البیان ) پسلَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ فرما کر اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ اے مومنو! شیطانی طریق اور شیطانی مذہب اور شیطانی اثر کو اختیار نہ کرو۔اور اس امر کو یاد رکھو کہ جو شخص شیطانی طریق اور مسلک کو قبول کرتا ہے وہ لازماً بدی اور ناپسندیدہ باتوں کے پیچھے پڑجاتا ہے۔کیونکہ شیطان ہمیشہ بدی اور ناپسندیدہ باتوں کی ہی تحریک کیا کرتا ہے۔لیکن یہ بھی یادرکھو کہ کامل پاکیزگی بغیر اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت کے حاصل نہیں ہوتی۔پس اس کا طریق یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہو اور اپنے حالات کو زیادہ سے زیادہ پاکیزہ لوگوں کی طرح بنائو۔تاکہ وہ یہ دیکھ کر کہ تم پاکیزہ بننے کی کوشش کر رہے ہو تم کو پاکیزہ بنا دے۔اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ شیطان ہمیشہ انسان کے پیچھے پڑا رہتا ہے۔حتّٰی کہ جب انسان خدا تعالیٰ پر ایمان لے آتا ہے تب بھی وہ اس کا پیچھا نہیں چھوڑتا اور اُسے گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے اور کئی لوگ اس کے دھوکے میں آکر ایمان لانے کے بعد بھی اس کی باتوں کو ماننے لگ جاتے ہیں اور مرتد اور فاسق ہو جاتے ہیں اور یہ خطرہ اس قدر عظیم ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو تو کوئی شخص بھی اس خطرہ سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔مگر اس فضل کو جذب کرنےکا طریق یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی صفت سَمِیْعٌ سے فائدہ اٹھائے اور اس کے دروازہ کو کھٹکھٹائے۔اگر وہ اس کے دروازہ کو کھٹکھٹائے گا اور اُس سے دعائیں کرنا اپنا معمول بنالےگا تو اللہ تعالیٰ جو علیم ہے اور اپنے بندوں کے